?️
اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مسلح افواج کی جان بوجھ کر تضحیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری 1898 میں ترمیم کرنے کے بل کی منظوری دے دی بل میں کہا گیا کہ جو بھی شخص اس جرم کا مرتکب ہو گا اسے 2 سال قید یا جرمانے کی سزا ہوگی، جس کی حد 5 لاکھ تک ہو سکتی ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہو سکتی ہیں۔
بل میں کہا گیا کہ جو بھی شخص اس جرم کا مرتکب ہو گا اسے 2 سال قید یا جرمانے کی سزا ہوگی، جس کی حد 5 لاکھ تک ہو سکتی ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہو سکتی ہیں۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان کی جانب سے پیش فوجداری قانون میں ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں پیش کیا گیا اور اسے منظور کرلیا گیا۔
جس میں کہا گیا تھا کہ جو بھی کسی کی بدنامی کرتا ہے اسے قید کی سزا جس کی مدت دو سال تک یا جرمانہ یا دونوں ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔
ترمیم جسے سیکشن اے 500 کہا جائے گا، میں کہا گیا کہ مسلح افواج کی جان بوجھ کر تضحیک کی سزا، جو بھی جان بوجھ کر طنز کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج یا اس کے ممبر کو بدنام کرتا ہے، وہ جرم کا مرتکب ہوگا ترمیم میں مزید کہا گیا کہ مرتکب افراد کو دو سال قید کی سزا، 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔
بل کی منظوری سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے قانون ساز آغا رفیع اللہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قانون ساز مریم اورنگزیب نے سخت مخالفت کی لیکن کمیٹی کے چیئرمین نے 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے بل کو منظور کرلیا۔
ترمیمی بل سے متعلق کمیٹی کے سامنے وزارت داخلہ کا ایک ورکنگ پیپر پیش کیا گیا کہ یہ قانون 21 ستمبر 2020 کو وزارت داخلہ کے کونسل سیکشن سے موصول ہوا تھا اور اسی دن جنرل ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد کیپیٹل، علاقائی انتظامیہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو اپنے اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ارسال کردیا گیا تھا۔
ورکنگ پیپر کے مطابق متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ابھی تک اس موضوع پر ردعمل نہیں آیا اس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے اس بل کی توثیق نہیں کی ہے جس میں کہا گیا کہ اس کی منظوری سے موجودہ آئینی اور قانونی دفعات میں تنازع پیدا ہوگا اور اس کے غلط استعمال پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔
مزید یہ کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی یقین ہے کہ اس قانون سے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اور عوامی دفاتر کے ساتھ امتیازی سلوک پیدا ہوگا، جو آئین کی شق کے منافی ہے اس میں کہا گیا کہ آئی سی ٹی انتظامیہ نے مجوزہ قانون سازی کے مواد کی توثیق کی ہے۔
وزارت کے نقطہ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے دستاویز میں کہا گیا کہ ملک میں مسلح افواج کو بدنام کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کچھ عناصر اپنے سیاسی مقاصد کو ہوا دینے کے لیے ناپسندیدہ عمل میں مشغول ہیں جو افواج پاکستان کے لیے انتہائی بدنامی اور مایوسی کا باعث ہے اس میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ نے ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مجوزہ قانون سازی کی توثیق کی۔


مشہور خبریں۔
روس اپنی مرضی سے مغربی قزاقی کا جواب دے گا : لاوروف
?️ 14 اگست 2026سچ خبریں: سرگئی لاوروف، وزیرخارجہ روس نے گزشتہ رات ایک ٹیلیویژن انٹرویو
اگست
حزب اللہ کے مجاہدین کا سید حسن نصر اللہ کے نام کھلا خط
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے مجاہدین نے اس جماعت کے سکریٹری جنرل
جنوری
صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے
جولائی
بالی وڈ کے کے کون سے مشہور اداکار پاکستان آرہے ہیں؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بالی وڈ کے
اگست
کورونا: ملک بھر میں مزید 161 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ
مئی
کیا جاپان وسط ایشیا میں ایک نئے بڑے کھیل میں شامل ہو رہا ہے؟
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: وسط ایشیا میں گزشتہ دو ماہ کے دوران سرحدی تنازعات کے
مئی
یوٹیوب شارٹس میں مصنوعی ذہانت کا ایک نیا فیچر متعارف
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے ویڈیو شارٹس بنانے کے لیے حال ہی میں
فروری
ملک میں ’سلیکشن پروسس‘ روک کر الیکشن پروسس شروع کیا جانا چاہیے، فواد چوہدری
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے
دسمبر