پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے مار گرائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ

حملہ

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے ہیں جبکہ ان کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے، ایک جہاز بھٹنڈا میں اور دوسرا اکھنور میں مار گرایا گیا، پاک فضائیہ نے دشمن کا تیسرا 17 ناٹیکل مائل رافیل طیارہ ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں مار گرایا۔

سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی طیارے اس وقت مارے گئے جب یہ پاکستان پر بھارتی سرزمین کو استعمال کرکے حملے کر رہے تھے، ان طیاروں میں 3 رافیل ایک مگ 29 اور ایک SU-30 شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان نے کوٹلی لوہاراں میں بھارت کے دو ڈرون بھی مار گرائے، ذرائع نے بتایا ہے پاک فضائیہ کے تمام طیارے محفوظ ہیں۔ پاک فوج نے بھارت کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کرارا جواب دیتے ہوئے گفدار پوسٹ، ڈنا پوسٹ، چھتری پوسٹ کے علاوہ متعدد پوسٹیں تباہ کردیں، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے، جولی پوسٹ، بڈوری سیکٹر میں دشمن کے 50 فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگے، پیر کانٹی سیکٹر میں بھی 40 بھارتی فوجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ نکلے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھاگتے بھارتی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کی فائرنگ سے دشمن کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی قابضین کے ساتھ جھڑپ

?️ 3 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی ذرائع نے منگل کی صبح مغربی کنارے کے شہر

اسرائیلی حکومت کے لیے میرون بیس کے خلاف اہم کارروائیوں کا پیغام

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے بڑے ڈرون ہرمیس 450 کو

وزیر داخلہ نے تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی

?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی

ہم ایک ساتھ 500 فضائی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر کے دفاعی امور کے مشیر کا کہنا ہے

یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی حکام نے پیگاسس

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ، بلاول بھٹو کے مابین گرما گرمی

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین

عراق کے صوبہ دیالی میں موت کا ٹنل دریافت اور تباہ

?️ 30 اگست 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے عراق کے صوبہ دیالی

ویوو کا آئی فون ٹیکنالوجی سے لیس ایکس 200 پیش

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے آئی فون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے