?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے دستے حالیہ بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال سے متاثرہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں پانی کی نکاسی اور متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔
بیان کے مطابق پانی نکالنے والی ٹیمیں ضلع جامشورو، گھارو گرڈ اسٹیشن، کراچی جنوبی سمیت شاہراہ فیصل اور نیپا چورنگی، لسبیلا، تربت اور کوئٹہ میں فلڈ ریلیف آپریشن کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی ٹیموں نے طبی سہولیات فراہم کیں اور امدادی کیمپ قائم کیے اور مقامی رہائشیوں میں خوراک اور راشن تقسیم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اسٹینڈ بائی اور رسپانس ٹیمیں امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ پاک فوج کے دستوں اور موبائل میڈیکل ٹیموں نے جامشورو، گھارو، کیماڑی اور نیپا چورنگی پر سیکڑوں مقامی لوگوں کو امدادی سامان اور مفت ادویات فراہم کیں۔
دریں اثنا کراچی میں آج بارش کے سبب کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیو کراچی میں پلاسٹک فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا، ان کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ قائم خانی کالونی سے 32 سالہ شخص کی لاش سول ہسپتال لائی گئی جو کرنٹ لگنے کے سبب جاں بحق ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورنگی میں بلال کالونی کے قریب بھی ایک 23 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔
دریں اثنا مسلسل بارش سے شہر کی کئی سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر بارش کا پانی جمع ہونے سے نیو سبزی منڈی سے ٹول پلازہ کی جانب ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔
شہر کے بعض علاقوں میں بارش سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا، نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب گڑھا بن گیا جہاں ٹریلر پھنسنے کے باعث ٹریفک کو متبادل سڑکوں کی جانب موڑنا پڑا۔


مشہور خبریں۔
عراق کےاربیل شہر میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے جمعہ کی صبح عراق
جولائی
شمالی وزیر ستان سیکورٹی کا فورسز نے متعدد دہشتگردوں ہلاک کر دیا ہے
?️ 17 فروری 2021خیبر پختونخواہ﴿سچ خبریں﴾ صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک
فروری
مغربی کنارے کا انتفاضہ صیہونیوں کے لیے ڈراؤنا خواب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے نابلس میں دو فلسطینی نوجوانوں
جولائی
صیہونی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلاف،نیتن یاہو کی استعفی کا مطالبہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حزب اختلاف کی تحریک کے سربراہ نے اس حکومت
جنوری
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ
ستمبر
یمن نے 10 سالوں میں ناقابل تسخیر جارحانہ طاقت کیسے حاصل کی؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یافا ڈرون، جس نے گزشتہ
جولائی
اسرائیل میں مہنگائی عروج پر
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: یہ وہ بیانیہ ہے جسے عبرانی زبان کا میڈیا غزہ
دسمبر
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق
جون