?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کردی جس میں ان کی جرأت، مہارت اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔آفیسر نسیم نثار بیگ 71کی جنگ میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید تمغہ جرأت کو خراجِ عقیدت پیش کیا، فلائنگ آفیسرنسیم نثاربیگ 71کی جنگ میں شہادت کےعظیم رتبے پر فائزہوئے۔
پاک فضائیہ نے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کے جنگی کارناموں پر مبنی دستاویزی فلم جاری کی ہے ، جس میں شہیدکی جرأت،پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی فلم پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے جاری کی ،فلائنگ آفیسرنسیم نثار شہید دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت سینہ سَپر رہے۔
خیال رہے فلائنگ آفیسرنسیم نثار بیگ شہید کا آج یوم شہادت ہے، 1971 ء کی جنگ کے دوران فلائنگ آفیسر نسیم نثار علی بیگ نے آٹھ کامیاب جنگی مشن اُڑائے اور تمام مشن میں بے مثال جرأت، فرض شناسی اور پیشہ وارانہ قابلیت کا مظاہر ہ کیا۔
13دسمبر 1971ء کو انہیں دشمن حملہ آور جہازوں کو روکنے کا حکم ملا تاہم ٹیک آف کے فوری بعد دشمن کے تین جہازوں نے انہیں گھیر لیا ، نازک جنگی صورتحال کے باوجود فلائنگ آفیسر بیگ نے ثابت قدمی سے اپنے جہاز کو دشمن کے چنگل سے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔جس کے بعد انہوں نے جہاز سے کودنے کی کوشش کی ، لیکن زمین سے کم فاصلہ ہونے پر یہ کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی اور انھوں نے جام شہادت نوش کیا۔


مشہور خبریں۔
انتخابات میں تاخیر سے نگران حکومت کی مدت پر بحث چھڑ گئی
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پنجاب اسمبلی کے
مارچ
نیتن یاہو کو جنگ روکنے پر مجبور کریں!
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: جہاں اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کی انتہا پسند کابینہ
جون
انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟
?️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر
فروری
افغان طالبان کا بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان
?️ 18 جولائی 2021سچ خبریں:افغان طالبان رہنما نے عید الاضحی کے موقع پر ایک مبارکبادی
جولائی
شمالی شام میں ترک توپخانے اور میزائل حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: شامی ذرائع نے شامی صوبے حسکہ پر ترک فوجیوں اور اس
دسمبر
انگلینڈ کا 24 بلین ڈالر کا جوہری پاور پلانٹ تیار
?️ 21 جولائی 2022برطانوی حکومت نے بدھ کے روز مشرقی انگلینڈ کے سفوک میں 20
جولائی
امریکی اسلحہ سے فلسطینیوں کا قتل عام
?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:فلسطین سے باہر حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے نائب صدر نے
مئی
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر