?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس کے حوالے سے پانی کی تقسیم کے دہائیوں پرانے معاہدے سے جڑے تنازع پر پاکستان کی درخواست منظور کرلی۔
دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت سے حکومت پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ہے جہاں عدالت نے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس سے متعلق پاکستان کی درخواست منظور کرلی ہے۔
عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کا پرمیننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض مسترد کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات پر اپنی اہلیت کو آگے بڑھانے کا راستہ ہے اور سندھ طاس معاہدے کی تشریح اور اطلاق پر مبنی ہے۔
ثالثی عدالت نے اہلیت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ طے کیا کہ اب وہ تنازعات اور مسائل حل کرنے کے لیے آگے بڑھے گی۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم کا ایک بنیادی معاہدہ ہے، پاکستان تنازعات کے حل کے طریقہ کار سمیت معاہدے کے نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ہمیں امید ہے کہ بھارت بھی نیک نیتی کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے 19 اگست 2016 کو سندھ طاس معاہدے کے آرٹیکل 9 کے مطابق ایڈہاک ثالثی عدالت کے قیام کی درخواست کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
پاکستان نے یہ قدم 2006 میں کشن گنگا پراجیکٹ اور 2012 میں رتلے پروجیکٹ کے لیے شروع ہونے والے ’پرمننٹ انڈس کمیشن‘ میں اپنے تحفظات کو سختی سے اٹھانے اور پھر جولائی 2015 میں نئی دہلی میں ہونے والے حکومتی سطح کے مذاکرات میں حل طلب کرنے کے بعد اٹھایا تھا۔
پاکستان کی جانب سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ اس کے تحفظات دور کرنے سے بھارت کے مسلسل انکار کا ردعمل تھا۔
یہ معاہدہ تنازعات کے حل کے لیے دو فورم فراہم کرتا ہے، ایک ثالثی عدالت ہے جو قانونی، تکنیکی اور انتظامی مسائل حل کرتی ہے اور دوسرا ایک غیر جانبدار ماہر ہے جو صرف تکنیکی مسائل کو حل کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ملائیشیا: دنیا کو غزہ کے لیے ہمدردی سے بالاتر ہو کر کام کرنا چاہیے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: ملائیشیا کے وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی میں صیہونی
جون
ضلع کرم میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، 12 مشتبہ افراد گرفتار
?️ 3 ستمبر 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مسافر گاڑی
ستمبر
کیا پاپ فرانسس امریکی صدر کو شیطان سمجھتے ہیں؟
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے امریکہ کے
ستمبر
طالبان کی اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے ایک
اگست
حکومت کا 2 ماہ میں پہلی فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری
جولائی
صیہونی پارلیمنٹ تحلیل
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے پہلے مرحلے میں اسرائیلی
جون
نیتن یاہو کا ہآرتص کے انکشافات پر غصہ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور جنگی
جون
صدر مملکت نے اہم بل پر دستخط کر دئے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد سینئر
جولائی