?️
گوادر: (سچ خبریں) پاک بحریہ اور پاک فوج کی جانب سے حالیہ تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں گوادر کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد وبحالی کے لیے پاک فوج , ایف سی بلوچستان اور سول انتظامیہ کی جیوانی، گوادر، اور سربندر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے زیر اہتمام لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں 1200سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے گوادر، سربندر، جیوانی کےمختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا، جہاں مریضوں کو فری ادویات اور میڈیکل چیک اپ کی سہولت فراہم کی گئی۔
اس کےعلاوہ پاک بحریہ کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اورگلیوں سے سیلابی پانی نکالنے میں مصروف عمل ہیں،پاک بحریہ کی کشتیاں، غوطہ خور اورموبائل میڈیکل ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاک بحریہ کی جانب سے حالیہ تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں گوادر کی سیلاب سے متاثرہ آبادی کو امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک بحریہ کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سڑکوں کی جلد بحالی کے لیے کوشاں ہیں تاکہ امدادی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے۔
پاک بحریہ کی ٹیمیں گوادر کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو کھانے کی اشیاء، پینے کا پانی اور راشن فراہم کر رہی ہیں،راشن کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مقامی سیلاب متاثرہ افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس سلسلے میں پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ مقامی افراد کے لئے قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ میں علاج معالجے اور ادویات کی مفت سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔
پاک بحریہ قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے،پاک بحریہ گوادر کے تمام متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
گوادر میں 30 گھنٹوں کے دوران 187 ملی میٹر بارش ہونے سےسینکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئےہیں، کمشنر مکران ڈویژن کے مطابق کل سے اب تک مزید 58 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔
کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی نے بتایا کہ گزشتہ 3روز میں اب تک 245 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے، حالیہ بارش نے 14سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کو ڈی واٹرنگ مشینوں اور باؤزر سے پانی نکالا جا رہا ہے، متعدد علاقوں میں ہم نے سڑکوں پر کٹ لگاکر پانی کا رخ سمندر کی جانب کردیاہے، گوادر سے پانی نکالنے میں کم ازکم 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ ایران کے معاملے میں کارٹر کی راہ پر گامزن ہیں: امریکی سیاستمدار
?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: نیو جرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی نے اے بی
اگست
آئی ایس او کی جانب سے پاکستانی رکنیت معطل کرنے کی وارننگ، کاروباری برادری تشویش میں مبتلا
?️ 3 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کاروباری برادری نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار اسٹینڈرڈائزیشن (آئی ایس
ستمبر
غزہ پھر سے لہو لہان، اسرائیل، خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد
?️ 15 مئی 2021(سچ خبریں) پاکستانی اخبار نیوز نے اپنے ایک مضمون میں صہیونی ریاست
مئی
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی: اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے نئے میئر نے غزہ میں اسرائیلیوں کا ذکر
نومبر
مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں: وزیر اعظم
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت میں مسلمانوں پر
جنوری
40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: فلسطینی قیدی کریم یونس کو صیہونی حکومت کی جیلوں
جنوری
پولیس تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کا اعترافی بیان نا قابل قبول قرار
?️ 8 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا
جولائی
یوکرین جنگ میں کینیڈا کو بھی جانی نقصان
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:کینیڈا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
جولائی