پاک-ایران کشیدگی: پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان-ایران کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

جمعرات کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرکے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تھی، پاک-ایران کشیدگی کے باعث قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہونے لگا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عام دنوں میں یومیہ 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں مگر ایران اور پاکستان تنازعے کی وجہ سے اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں میں 50 فیصد کمی ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو ایئر لائنز ڈالرز کی صورت میں ادائیگی کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا تھا۔

بعد ازاں پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اس تنازعے کے پیش نظر آج پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یورپ، وسط ایشیا سے آنے والی ایئرلائنز کو پاکستان میں داخلے کے لئے مسقط روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش

گوگل موبائل سرچ اب پہلے سے زیادہ بہتر

?️ 26 جنوری 2021گوگل کی جانب سے موبائل سرچ کے ویژول ری ڈیزائن کو متعارف کرانے کا

کیا امریکہ میں یہودی ریاست بنے گی؟

?️ 27 ستمبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت میں سیاسی، سیکورٹی اور سماجی عدم استحکام کے بعد

ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں

?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا

اسرائیلی فوج اپنے زیادہ تر جرائم مصنوعی ذہانت کے حوالے کرنے کے درپے 

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: اسرائیل ہم اخبار کی نیوز سائٹ نے اعلان کیا

آرمینیا میں روس نواز میئر کی گرفتاری؛ "کرپشن سکینڈل” یا "سیاسی تصفیہ”؟

?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:  گیومری  کے میئر "ورتن گھوکاسیان” کو "رشوت وصول کرنے” کے معاملے

ٹرمپ کے ایلچی کی عراق میں آئندہ حکومت کے کن ۷ وزارتی محکموں پر اثر و رسوخ کی خواہش

?️ 29 اکتوبر 2025ٹرمپ کے ایلچی کی عراق میں آئندہ حکومت کے کن ۷ وزارتی

بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛امریکی اخبار کی زبانی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن اور نیتن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے