🗓️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاک-افغان بارڈر سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوراج کے گروپ نے گزشتہ رات شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی تھی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجہ دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا کہ پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ کے لیے کہتا رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
ترجمان پاک فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان مین دہشتگردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے افغان حکومت پاکستان کے خلاف افغانستان سرزمین کے استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
یاد رہے کہ 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب میں خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔
جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 خارجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔
واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی اتھارٹی کی مزاحمتی تحریک کے خلاف تازہ ترین خیانت
🗓️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:ایک برطانوی ویب سائٹ نے فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مزاحمتی
جنوری
پاکستان کا امریکا پر فوجی امداد بحال کرنے کیلئے زور
🗓️ 28 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ
اپریل
کورونا کے مزید 100 مریض زندگی کی بازی ہار گئے
🗓️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین
اپریل
ترکی میں تعلیمی ناانصافی کے بارے میں انتباہ
🗓️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: ان دنوں ترکی کے بہت سے میڈیا اور تعلیمی
فروری
مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی: حریم شاہ
🗓️ 13 جنوری 2022کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ
جنوری
اقوام متحدہ کی رپورٹر کا سعودی حکام پر الزام
🗓️ 27 مارچ 2021سچ خبریں:غیر قانونی سزائے موت کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کی خصوصی
مارچ
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
درآمدی بل میں کمی اور توانائی کی بچت کیلئے قومی منصوبہ تیار
🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
دسمبر