?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اپیل کرتا ہوں عدلیہ کسی قسم کے دباؤ میں نہ آئے، پوری قوم اس وقت سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، آپ پاکستان کے آئین کا تحفظ کریں، قوم سپریم کورٹ سے توقع کر رہی ہے کہ وہ حقوق واپس دلوائیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مریم نواز والی سہولت اور کسی کو میسر نہیں، حالات سب کے سامنے ہیں، جبر سے عوام کا گلا دبایا جا رہا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری لگائی گئی، سندھ سے آنے والوں کو زمان پارک جانے کی اجازت نہیں، یہ حکومت عمران خان سے خوفزدہ ہے، یہ دوبارہ غریب کارکنوں کی شہادتیں چاہتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آج کی ریلی کو ملتوی کر دیا ہے اور ریلی کو کل پر لے گئے ہیں، پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں، ان کے ہوتے ہوئے سیاست نہیں ہو سکتی، یہ لوگ وہ ہیں جو اس وقت پی ڈی ایم اور ن لیگ کی سیاسی لاش پر نوحے پڑھ رہے ہیں، ن لیگ کی سیاسی لاش کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے پاکستان خوشحال نہیں ہوسکتا، عوام اور خواص میں فاصلے بہت بڑھ چکے ہیں، اگر نظرثانی نہ کی گئی تو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران بہت بڑھ جائے گا، لاہور ہائیکورٹ بند ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کی پٹیشن وصول نہ ہو سکی ہم درخواست دینے آئے تھے، ہائیکورٹ کے گیٹ پر تالے لگے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت ہے:جہاد اسلامی
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے ایک سینئر رکن نے ایک
دسمبر
اسلامی ممالک کے لئے سعودی مالی امداد کی پالیسی میں تبدیلی
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکام دوسرے ممالک کو ترقی کے لیے امداد فراہم کرنے
جنوری
امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس
جولائی
سیاسی رہنماؤں کا ان کیمرہ سیشن، پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی
مئی
صیہونی ریاست کی تباہی کی نشانیاں
?️ 7 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی منصوبے کے خلاف ایران کی قیادت میں خطے میں ہمہ
نومبر
بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی
دسمبر
پنجاب بھر میں سکول 12 جنوری سے کھلیں گے
?️ 9 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے
جنوری
شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب
?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ
اپریل