?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پاکستان کی موجودہ صورتحال میں مدد کرنے پر وزیر اعظم عمران خان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سعودی عرب نے ہمیشہ ساتھ دیا۔ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، انھوں نے اسٹیٹ بینک میں3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے1.2ارب امریکی ڈالربھی دیں گے، دنیا کو اشیا کی بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔
دوسری جانب مشیرخزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالررکھےگا جبکہ 1.2 ارب ڈالر مؤخر تیل کی ادائیگیوں کیلئے بھی دے گا، کل شام کو سعودی وزیر خزانہ نے فراخدلانہ اقدام کےبارےمیں آگاہ کیا، سعودی حکومت اور ولی عہد کا اس اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی پیکج دینے کے لیے 3 ارب ڈالرز سپورٹ فنڈز دینے کا اعلان کیا تھا، یہ رقم پاکستان اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کی جائے گی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پٹرولیم مصنوعات کی اعانت (تیل کی خریداری) کیلئے 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کے فنڈز فراہم کرے گا۔ سعودی عرب کی جانب سے فنڈز موصول ہونے کے بعد پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا تھا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ غیر ملکی کرنسی کے محفوظ اثاثوں میں معاونت اور کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی سینٹرل بینک میں 3 ارب ڈالرز جمع کرائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایمن خان کا جنت مرزا کو اہم مشورہ
?️ 12 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے
جنوری
کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کا ملوث ہونا پاکستانی کیلئے ’حیران کن نہیں‘، سیکرٹری خارجہ
?️ 20 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہے کہ
ستمبر
الاقصی طوفان میں تل ابیب کی ناکامیوں کا جائزہ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے
ستمبر
یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ذہنی صحت کی ویڈیوز تک رسائی آسان بنا دی
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال
اکتوبر
محمد الضیف کے دست راست اور فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار مروان عیسی کون تھے؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:مروان عیسی، جو فلسطینی مزاحمتی تحریک کے معمار اور سائے میں
فروری
مقبوضہ فلسطین کے مرکز میں کار بم دھماکہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے مرکزی اور اہم شہر ریشون لیزیون کے قریب
جنوری
حماس نے اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ بائیڈن کیا کہتے ہیں؟
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی صدر نے بدھ کی شام ایک تقریر میں کہا
اکتوبر
تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ
?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز
مارچ