?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مرکزی رہنما حافظ گل بہادر کو ہلاک کر دیا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق حافظ گل بہادر افغانستان کے صوبہ خوست کے علاقے ارگون میں 17 اور 18 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب ہونے والی کاروائی میں مارا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کی شوریٰ کے کئی اہم ارکان بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گل بہادر کو ہلاکت کے بعد اسی رات خفیہ طور پر دفنا دیا گیا۔ یہ کارروائی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نیٹ ورکس کے لیے ایک فیصلہ کن دھچکہ قرار دی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں افغان حدود کے اندر موجود خارجی حافظ گل بہادر گروپ کے کیمپوں پر ٹھوس خفیہ معلومات کی بنیاد پر حملے کیے۔ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ان حملوں میں حافظ گل بہادر گروپ کی قیادت سمیت 60 سے 70 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے سرگرم یہ دہشت گرد پاکستان کے اندر متعدد حملے کرنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔


مشہور خبریں۔
وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔
?️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے
جون
ٹی ایل پی مارچ کیخلاف پولیس آپریشن، مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید، 48 اہلکار زخمی
?️ 13 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل
اکتوبر
بائیڈن کے خلاف ریاست مشی گن میں عرب امریکیوں کا غصہ
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:جو بائیڈن پر غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی حمایت
فروری
بینیٹ کی کابینہ تباہی کے دہانے پر : صیہونی کنیسٹ
?️ 3 مئی 2022سچ خبریں: روٹر نیٹ نے اسرائیلی کنیسٹ کے رکن ایڈتھ سلیمان کے
مئی
کسی بھی پلیٹ فارم کو اداروں کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، آصف زرداری
?️ 25 اکتوبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری
اکتوبر
حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، چیئرمین این ڈی ایم اے
?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے
ستمبر
سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع
?️ 19 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت
جنوری
صہیونی منصوبے کے خاتمےکی 6 نشانیاں
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مشہور یہودی اسرائیلی مبشر الان پوپ نے حیفہ
جنوری