?️
کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ‘ قابل تعریف ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جھڑپ کے بعد پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ پر دستخط ہونا مثبت پیش رفت ہے، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کی ہم نے تعریف کی، معاملات کو حتمی شکل دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں ہونے والی تباہی سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو عالمی اداروں سے مدد کی اپیل کرنے چاہیے تھی، درخواست نہ کرنے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی کا عمل متاثر ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں تعاون کرتی ہے، اِس قدرتی آفت کے دوران پاکستان کی عوام کا حق تھا کہ اُسے بین الاقوامی اداروں سے مدد ملتی، تاہم حکومت کی جانب سے درخواست نہ کرنے پر عوام اس مدد سے محروم رہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب اس سطح کی قدرتی آفتیں آتی ہیں، تو پھر صرف راشن دینے سے کام نہیں چلتا، آپ فوری طور پر بین الاقوامی اداروں سے مدد کی درخواست کرتے ہیں، تاکہ صحت، موسمیاتی تبدیلی، قدرتی آفات سے نمنٹے کا تجربہ رکھنے والے اداروں کی مدد حاصل کر سکیں۔
انہوں نےکہا کہ قدرتی آفت کے دوران کسی پر بھی تنقید نہیں کرنی چاہیے، تاہم ہمارے مخالفین سیاست کرنے کاکوئی موقع نہیں چھوڑتے، یہ ایک بدترین سیلاب ہے، اس کے اثرات ابھی تک عوام بھگت رہے ہیں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں لوگوں کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا جب کہ صوبہ پنچاب میں 47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب پنجاب کے بعد اب سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے، صوبائی حکومت نے اس معاملے کو بہترین انداز میں سنبھالا، کچھ علاقوں میں مقامی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بجلی کے بل معاف کرنےکی درخواست کی تھی، شہباز شریف سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرہ افراد کی مدد کرنےکا کہا ہے۔
کراچی میں پانی کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں دیرینہ مسئلے کا حل نکالنا ہماری ترجیحی ہے، کچھ عرصہ قبل ہم نے نیو حب کینال کا افتتاح کیا، شہر میں سیوریج کے پانی کو پراسیس کر کے انڈسڑیز کو دینے کے 2 منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے لیے منصوبوں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بات چیت ہوتی رہتی ہے، شہر کے حوالے سے وزیر اعظم کو یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے وزیر اعظم جو کراچی کے حوالے سے شہباز اسپیڈ کا وعدہ کر کے گئے ہیں وہ کام کرتا رہے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہِ چین کے حوالے سے انہوں نے کہا صدر زرداری نے چین کے مختلف صوبوں کا دورہ کیا، شنگھائی میں کچھ ایم او یوز بھی سائن کیے گئے، انہوں نے اپنے پہلے دور میں بھی چین کے ریکارڈ دورے کیے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ میں تبدیلیوں کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ پہلے میڈیا خود خبریں چلاتا ہے، پھر ہم سے سوال کرتا ہے، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
پاک-بھارت ایشیا کپ 2025 میچ بھارت کی جانب سے سیاست کرنے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا یہ پہلی بار نہیں ہوا،کھیلوں کو غیر سیاسی رکھا جانا چاہیے، بھارت کھیل میں مسلسل سیاست لے کر آتا ہے، اسی سیاست کی وجہ سے مختلف مواقع پر کھیلوں کو متنازع بنایا گیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات؛ کئی اہم مسائل جو ابھی تک حل نہیں ہو سکے ہیں
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: شرم الشیخ مذاکرات سے واقف ذرائع نے غزہ جنگ بندی
اکتوبر
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپرمنایا جائیگا،حریت کانفرنس
?️ 24 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر
جنوری
ہم فلسطین کی آزادی تک اس کا دفاع کریں گے
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے یوم ارض کی اڑتالیسویں
مارچ
فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کی پیشی کا امکان
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا کمیشن میں انٹر سروس انٹیلی
جنوری
نیٹو میں شمولیت کے لئے ترکی کے ساتھ سویڈن اور فن لینڈ کے تنازعات کا تجزیہ
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائیوں کے آغاز کے ساتھ ہی
جنوری
دوحہ سربراہی اجلاس کے لیے فلسطینی گروپوں کا پیغام؛ اسرائیل کے خلاف اسلامی اتحاد کی تشکیل پر زور
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: دوحہ سربراہی اجلاس میں شریک عرب اسلامی برادری کے رہنماؤں
ستمبر
ہم جنس پرستوں کے لیے سویڈن کی مدد کا نیا طریقہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:جمعے کے روز، سویڈش ہم جنس پرستوں کے گروپوں نے اسٹاک
اگست