پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دینگے، افغان وزیر خارجہ کی یقین دہانی

اسحاق ڈار متقی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اس کی سرزمین کو کسی دہشتگرد گروہ کو پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ یقین دہانی افغان عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کرائی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات کابل میں چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے چھٹے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت، سلامتی اور انسداد دہشتگردی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کا خیر مقدم کیا کہ اب دونوں ممالک میں سفارتی سطح کو ناظم الامور سے بڑھا کر سفیر کے درجے تک لے جایا جا رہا ہے، جو 21 مئی 2025 کو بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں طے پایا تھا۔

فریقین نے اس سے قبل ہونے والی ملاقاتوں، بالخصوص اپریل اور جولائی 2025 میں کابل کے دوروں اور بیجنگ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ زیادہ تر فیصلوں پر عملدرآمد مکمل ہو چکا ہے یا تکمیل کے قریب ہیں، جن سے بالخصوص تجارت اور ٹرانزٹ کے شعبے میں پاک-افغان تعلقات کو تقویت ملی ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تعلقات میں پیش رفت کو سراہا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم تنظیموں جیسے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) مجید بریگیڈ کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

مالی سال کی پہلی ششماہی میں تمام شعبوں کی برآمدات میں اضافہ

?️ 9 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس

?️ 19 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سندھ میں ایک بار پھر اسکول بند کر دئے گئے

?️ 13 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ ممتازعلی شاہ کی

ٹرمپ نے اسرائیل کی صورتحال کو پیچیدہ بنایا

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کی صورت حال پر امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

?️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

G-7 کی پالیسیوں کے خلاف جرمنوں کا احتجاج

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:جرمن شہریوں کی ایک بڑی تعداد G-7 سربراہی اجلاس کی جگہ

امریکہ کا افغانستان کے منجمد اثاثے جاری نہ کرنے کا اعلان

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن افغانستان کے ضبط

سعودی حکومت نے 2022 کا بجٹ غلط حساب کتاب کی بنیاد پر بند کر دیا

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: ایک برطانوی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے