?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ کے لیے 100 سے 200 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، جب کہ عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کا شدید فقدان ہے۔
چیئرپرسن شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ملک میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات اور بجٹ کٹوتیوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ایک گرین یونیورسٹی قائم کرنے جا رہی ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ 7 پاکستانی کمپنیوں کو اسپین لے جایا جائے گا، جہاں بچوں کے گرین پروجیکٹس بین الاقوامی فنانسرز کو دکھائے جائیں گے تاکہ انہیں فنڈنگ فراہم کی جا سکے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دنیا سے ہم نے 37 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کیا ہے، مگر زیادہ فنانسنگ انہی ممالک کو دی جا رہی ہے جو زیادہ آلودگی پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کی ایک سنگین منافقت ہے، جس کا مقدمہ وہ عالمی سطح پر لڑ رہے ہیں۔
مصدق ملک نے مزید بتایا کہ فی الحال پاکستان کو کلائمٹ فنانسنگ میں مجموعی طور پر صرف 30 کروڑ ڈالرز کی فنڈنگ مل رہی ہے جو درکار وسائل سے بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نئے منصوبے شروع کرنے سے پہلے پرانے منصوبے مکمل کیے جائیں۔
شیری رحمٰن نے بجٹ میں کٹوتیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت کلائمٹ انڈیکس کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سرِفہرست ہے اور ایسے وقت میں موسمیاتی بجٹ میں کمی باعثِ تشویش ہے۔
اجلاس میں گرین پاکستان پروگرام کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق 2016 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت اب تک 2 ارب 23 کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں، جب کہ ہدف 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ پودوں کا مقرر کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق منصوبے کا صرف 39 فیصد بجٹ جاری کیا گیا جس کی وجہ سے مکمل ہدف حاصل نہ ہو سکا۔
مشہور خبریں۔
نئے انتخابات کب ہوں گے اس کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے:الیکشن کمیشن
?️ 6 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ
جون
بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا تشویش کا باعث ہے:شاہ محمود قریشی
?️ 2 اپریل 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی
اپریل
بھارت کیخلاف پاکستان نے 96 گھنٹوں تک اپنے وسائل سے جنگ لڑی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
جون
ہمارے پاس جامع انتفاضہ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں:حماس
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:حماس کے سینئر رکن نے فلسطینی نوجوان کی شہادت پر رد
جولائی
سعودی حکام کی تارکین وطن مزدوروں کی روزی روٹی بند کرنے کی پالیسی
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صنعا ریاض کے عزائم سے پوری طرح واقف ہے اور جانتا
مارچ
یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشن کا سماں
?️ 10 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی
اگست
سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا
نومبر
مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے غزہ
جون