🗓️
اسلام آباد( سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت کی ایک ماہ طویل مدت کے دوران پاکستان نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت منصفانہ طرزِ عمل اختیار کرے گا۔ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بھارت اتوار سے شروع ہونے والے اگست کے مہینے میں 15 اقوام پر مشتمل کونسل کی صدارت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ پاکستان کو اُمید ہے کہ ‘بھارت سیکیورٹی کونسل کی صدارت کے قواعد وضوابط کی پابندی کرے گا’۔خیال رہے کہ دو سال کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بھارت اتوار سے شروع ہونے والے اگست کے مہینے میں 15 اقوام پر مشتمل کونسل کی صدارت کرے گا۔
یو این ایس سی کی صدارت ریاستوں کے انگریزی حرف تہجی میں ناموں کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر تبدیل ہوتی ہے، بھارت یکم جون 2021 کو یو این ایس سی میں شامل ہوا تھا، جو 31 دسمبر 2022 کو اپنی دو سالہ مدت کے دوران 2 مرتبہ صدارت حاصل کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ بھارت یہ عہدہ سنبھال رہا ہے ہم اسے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی اس کی قانونی ذمہ داری یاد دلائیں گے۔خیال رہے کہ بھارت کی صدارت کا وقت اہم ہے، حالانکہ یہ اتفاق ہے کہ اس دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے الحاق کو دو سال مکمل ہوئے ہیں جبکہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا مکمل ہونے کو ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی صدارت کا مطلب ہے کہ اس موقع پر پاکستان، مقبوضہ کشمیر کے حالات پر سلامتی کونسل میں کوئی بات نہیں کر سکے گا۔قبل ازیں زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ 5 اگست 2021 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے نتیجے میں طویل فوجی محاصرے اور کشمیریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق پر سخت پابندیوں کو دو سال مکمل ہوجائیں گے۔
گزشتہ 2 برس کے عرصے کے دوران سلامتی کونسل میں تین مرتبہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوچکی ہے۔دوسری جانب افغانستان سے غیر ملکی فورسز کا انخلا اگست کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا اور افغانستان سے متعلق کسی بڑی پیش رفت کی صورت میں بھی بھارتی صدارت اہمیت کی حامل ہوسکتی ہے۔پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو افغانستان میں امن اور مفاہمت کی کوششیں ناکام بنانے والے کے طور پر دیکھا ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کے شام کے خلاف پروپیگنڈے پر 4 ارب ڈالر خرچ
🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے شام
مارچ
سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ
🗓️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی
مارچ
لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے
🗓️ 19 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن
نومبر
پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا
🗓️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا
اکتوبر
امریکہ عراق سے جائے گا تبھی داعش کا مکمل خاتمہ ہوگا:فتح اتحاد
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں
دسمبر
24 گھنٹے کے اندر سعودی اتحاد نے یمن میں جنگ بندی کی 103 بار خلاف ورزی کی
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
اسرائیلی حکومت کی بحری تنصیبات پر عراقی حملہ
🗓️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:بعض ذرائع نے اسرائیلی حکومت کی زیفلون بحری تنصیبات پر ڈرون
جنوری
قومی اسمبلی: اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے کا بل منظور
🗓️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے
دسمبر