?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ ملک بھر میں ایک ہزار683 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جبکہ مزید24 افراد کا انتقال ہوگیا اور اب تک مجموعی اموات 22ہزار493ہوگئیں، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 24 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار493 ہوگئیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار683 مثبت کیسز سامنے آئے ، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 34 ہزار13 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 67 ہزار633 ہو گئی جبکہ 9 لاکھ 9 ہزار 525 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار303 ، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 347، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار855 اور بلوچستان میں 27 ہزار 502ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 728 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 639 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
?️ 4 مارچ 2022پشاور (سچ خبریں) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا ہے کہ دہشتگرد نے پہلے
مارچ
رفح کے رہائشی قابضین کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والے: غزہ حکومت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: صیہونیوں کی جانب سے رفح پر حملے کے بعد قابض
مئی
فروری میں مودی اور ٹرمپ کی ملاقات
?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: بھارت اور امریکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی
جنوری
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ
اپریل
کیا امریکہ اور برطانیہ روس سے یوکرین کا بدلہ شام میں لیں گے؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی سیکورٹی سروسز نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ
دسمبر
دنیا میں عرب ممالک کی فوج کی پوزیشن
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:گلوبل فائر پاور ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں
جون
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ جب نیتن
دسمبر