پاکستان: کورونا سے مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان: کورنا وائرس سے مزید  53 مریض انتقال کر گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 893 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 431 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 3 فیصد پر آ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 105 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 51 ہزار 478 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 557 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 56 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 34 لاکھ 20 ہزار 779 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 4 ہزار 862 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 79 لاکھ 53 ہزار 574 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 390 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 184 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 89 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 746 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 4 ہزار 125 ہو گئیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی

?️ 6 ستمبر 2025بھارت کا روس سے تیل خریدنے پر ٹرمپ کا اظہار مایوسی امریکی

ایران کے خلاف ٹرمپ کے بار بار کیے جانے والے دعوے درست نہیں: مغربی حکام

?️ 10 اکتوبر 2026سچ خبریں:بلومبرگ کے مطابق، مغربی حکام نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کا

صیہونی حکومت کا ترک صدر کا شکریہ

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی صدر نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں

ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

?️ 6 نومبر 2025ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

نئی جوہری دوڑ؛ نیو اسٹارٹ معاہدے کا خاتمہ اور عالمی سلامتی کے نظام میں تبدیلی

?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:ماہرین کے مطابق، نیو اسٹارٹ معاہدے کا اختتام جوہری ہتھیاروں کے

پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 2 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب حکومت

ہرمند معاہدے کے مطابق ایران کا معاوضہ ادا کیا جائے گا: طالبان

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت توانائی اور پانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے