?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 2455 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے ، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اس دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 916,239 ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اب تک صوبہ سندھ میں کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار 410 مریض سامنے آچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 377 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 775، اسلام آباد میں 81 ہزار 007، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 25 ہزار 001 رہی ، جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 108 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 561 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔
کورونا کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 9 ہزار 960 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 5 ہزار 3 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 43، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 755 اور گلگت بلتستان 107، جب کہ صوبہ بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 539 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟
?️ 26 اکتوبر 2025 برطانوی سامراجی مفادات کس طرح صہیونیت سے جڑے؟ بیسویں صدی کے آغاز
اکتوبر
ہم پر روس کی حمایت کا الزام حران کن:سعودی عرب
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے اس ملک پر روس کی
اکتوبر
صہیونی فوج کا شام کی ایک دیہی بستی اور اسکول پر حملہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:قابض صہیونی افواج نے شام کے جنوبی علاقے قنیطرہ کے
اپریل
پاکستان میں ہفتہ وحدت کی تقریبات
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:12 ربیع الاول جیسا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت
ستمبر
مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت پر ہالینڈ کے عوام کا منفرد احتجاج
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل
ستمبر
کرم: سیز فائر کے باوجود وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری، اموات 73 ہوگئیں
?️ 26 نومبر 2024 ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کئی
نومبر
وزیر اعظم دورہ نیوزی لینڈ کے منسوخی کے حقائق سب کے سامنے لائیں گے
?️ 21 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت کا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں
ستمبر
پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے
مئی