?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں۔
وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر اپریل کے اختتام تک پاکستان کو دوطرفہ، کثیرالجہتی اور دیگرشراکت داروں و اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، اپریل کے مہینہ میں پاکستان کو ملنے والی غیرملکی معاونت کاحجم 237.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.866 ارب ڈالر معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی معاونت کاحجم 121.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے سی اے ٹی آئی سی کی جانب سے 508.4 ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک 708.30 ملین ڈالر ، اے آئی آئی بی 309.95 ملین ڈالر ، آئی بی آرڈی 171.67 ملین ڈالر ، آئی ڈی اے 1.353 ارب ڈالر ، ایفاد 26.29 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 67.46 ملین ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 200 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 29.11 ملین ڈالر کی امداد و گرانٹس فراہم کی گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 877.76 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں یہ حجم 7.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے 67.39 ملین ڈالر ، فرانس 41.66 ملین ڈالر ، جرمنی 20.71 ملین ڈالر ، جاپان 27.16 ملین ڈالر ، جنوبی کو ریا 26.61 ملین ڈالر ، سعودی عرب 62.03 ملین ڈالر ،سعودی تیل سہولت 595.18 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 37.02 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔وزارت اقتصادی امورکے مطابق ٹائم ڈیپازٹس کاحجم دوارب ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی صورت میں پاکستان کو 889.43 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پھلوں، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
?️ 28 اگست 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور سمیت پنجاب کے دیگر حصوں میں سبزیوں اور پھلوں
اگست
توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
?️ 8 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران
مئی
اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے، ایرانی صدر
?️ 23 اپریل 2024لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دورہ لاہور
اپریل
بین الاقوامی امدادی اداروں کے خلاف تل ابیب کی تازہ ترین کارروائی
?️ 30 دسمبر 2025سچ خبریں: ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست بین الاقوامی امدادی
دسمبر
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
موساد چیف کی لیک ہونے والی معلومات کی تصدیق
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ موساد چیف کے قریبی ذرائع
مارچ
امریکی کانگریس کی طرح صیہونیوں کو بھی حملے کا خطرہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کی تنظیم نے متنبہ کیا ہے
جون
مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ
?️ 3 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ