?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑا رہے گا جب کہ بھارت اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے لھذا دنیا کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ بھارت ایک ذمہ دار ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیر عوام کے جذبات کو دبانے کے لیے تمام حربے استعمال کررہا ہے جو ان کے بنیادی حقوق کی حق تلفی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ’یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دے اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر مسلسل احساس دلاتا رہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باور کرایا کہ وہ مقبوضہ وادی میں استصواب رائے کرائے اور انہیں انصاف فراہم کرے۔ڈاکٹر عارف علوی نے عالمی برادری کی اس سوچ کو مسترد کردیا جس میں وہ مسئلہ کشمیر کو محض ریاستی تنازع سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وادی میں آبادی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں ایسے روکنا ہوگا اور کشمیری عوام کی نفسیاتی، سماجی اور معاشرتی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن نئی دہلی نے جارحانہ رویہ اختیار کیا اور پلوامہ واقعے کے بعد سرحد پار حملہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ بھارت ایک غیر ذمہ دار جوہری ملک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو نہ صرف ریاست کے بجائے 2 وفاقی اکائیوں میں تقسیم کیا تھا بلکہ وادی کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے وہاں غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کی اجازت بھی دی تھی۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت، عالمی برادری خاموش تماشائی
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے
جون
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
?️ 11 ستمبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) قطر پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے تناظر میں
ستمبر
مشرق وسطیٰ نہیں چھوڑیں گے:امریکہ
?️ 27 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک سینئر امریکی سفارت کار نے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیائی
اکتوبر
یوکرین میں فوجی صورت حال پر مثبت پیش رفت کا دعویٰ
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز ایک اہم
اکتوبر
عراقچی کے پاکستان دورے کے تین اہم مقاصد
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں: سید عباس عراقچی، ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی counterpart
مئی
اسرائیل اور سید حسن نصراللہ نامی ایک ڈراؤنا خواب!
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی جنرل نے ماریو اخبار کے ایک نوٹ میں تاکید کی
مئی
پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مریم نواز
?️ 7 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
جنوری
بین الاقوامی سطح پر مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے
?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ
نومبر