پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم ہو گیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں اس کا خسارہ 92 فیصد کم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا، جس کا حجم گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

جولائی تا ستمبر کے دوران کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ حکومت کا معاشی شرح نمو پر سمجھوتہ کرنا ہے کیونکہ معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے درکار خام مال کی درآمدات کی اجازت نہیں دی گئی۔

مزید برآں، پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں 39 فیصد اضافے سے بھی جاری کھاتے میں خسارے کو کم کرنے میں مدد ملی۔

قبل ازیں، رپورٹ کیا گیا تھا کہ اگست میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا سرپلس رہا ہے، تاہم مرکزی بینک نے تصیح کے بعد بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے۔

مرکزی بینک کی معاشی حالت سے متعلق سالانہ رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ مالی سال 2025 کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کے 0 تا ایک فیصد کے درمیان رہے گا، اس عندیے سے پتا چلتا ہے کہ درآمدات کو کنٹرول کرنے کی پالیسی برقرار رہے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ متعدد بار کمی کے بعد شرح سود اب بھی صنعت و تجارت کے لیے زیادہ ہے، مرکزی بینک نے مالی سال 2025 کے دوران شرح نمو 2.5 تا 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

حکومت کو پہلی سہ ماہی کے دوران 39 فیصد زیادہ ترسیلات زر سے بڑی مدد ملی، اس دوران 8 ارب 78 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

مشہور خبریں۔

ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ

?️ 9 اکتوبر 2025ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ  امریکی صدر ڈونلڈ

پی آئی اے نے 22 سالوں کے بعد عرب اسلامی ممالک کے لئے پرواز کا آغاز کیا

?️ 19 ستمبر 2021دمشق (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی

وزیراعظم کے معاون خصوصی نےاستعفی دینے کی دھمکی دے دی

?️ 24 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

میں پوٹن کے بارے میں اپنے ریمارکس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا : بائیڈن

?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:  امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے

نجف سے سعودی شہر دمام کے لیے براہ راست پرواز

?️ 12 جون 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع نے نجف اور سعودی عرب کے شہر الدمام کے

حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والوں کو کیا ملے گا؟شیخ رشید کی زبانی

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر، شیخ

MiG-21 بھارتی فضائیہ گر کر تباہ/ پائلٹ ہلاک

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: اینڈیور ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ سے تعلق رکھنے والے

آمدن سے زائد اثاثہ جات کا الزام، عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری میں عثمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے