?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ وہ 10 ارب ڈالر کی کراچی تا پشاور ریلوے لائن (ایم ایل ون) کے پہلے مرحلے، کراچی اور اسلام آباد میں دو ماڈل اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈز) کی تعمیر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے اپنی تکنیکی اور مالیاتی ٹیموں کے دورہ پاکستان میں تیزی لائے۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے گزشتہ روز سی پیک سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے رواں ہفتے اسلام آباد میں چینی سفیر کے ساتھ مشاورت کے دوران ایم ایل ون کے لیے بیک وقت تکنیکی اور مالیاتی ماہرین کی ٹیمیں بھیجنے کے لیے اصرار کیا تھا۔
انہوں نے یاد دلایا کہ چینی وزیر اعظم نے اکتوبر میں اپنے دورہ پاکستان میں ریلوے ماہرین کی تکنیکی ٹیم بھیجنے پر اتفاق کیا تھا، جس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے، مالیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تکنیکی ٹیم کے ساتھ مل کر کراچی اور حیدرآباد کے درمیان تقریبا 1.1 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل ون کے پہلے مرحلے کے مالی انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اس حوالے سے جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق ’چینی سفیر کے ساتھ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی حالیہ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مالیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تکنیکی ٹیم کے ساتھ ہوگی تاکہ منصوبے سے متعلق تمام معاملات کے بیک وقت اور موثر حل کو یقینی بنایا جاسکے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے اقتصادی امور ڈویژن، وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنا ہوم ورک جلد از جلد مکمل کرلیں، تاکہ ان اہم منصوبوں کے مالیاتی اور تکنیکی معاملات کو بیک وقت حتمی شکل دی جاسکے، چینی سفیر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ چینی وزیراعظم کے فیصلے کے مطابق چائنہ کی تکنیکی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ شاہراہ قراقرم اور ایم ایل ون سی پیک کے دو بڑے حصے ہوں گے، قراقرم ہائی وے کا دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کے انتظامات کے مطابق مکمل کیا جائے گا اور نئے وعدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے شرکا کو بتایا کہ چین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسلام آباد اور کراچی میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کو ماڈل زون کے طور پر ترقی دے اور آباد کرے، جسے پاکستانی حکام باقی 7 خصوصی اقتصادی زونز میں بھی اپنا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چین سے دو ماڈل انڈسٹریل زونز بنانے کی بھی درخواست کی ہے، جو کلیدی بنیاد پر چین کی جانب سے ہی کیے جائیں گے۔
اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کو خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کے لیے اسلام آباد میں زمین کی دستیابی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور پیسکو سے کہا گیا کہ وہ رشکئی کے اسپیشل اکنامک زون کے اندرونی نیٹ ورک کو فوری طور پر فعال بنائے اور اس کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجلی فراہم کریں۔
گوادر کی ٹیکس استثنیٰ پالیسی کے حوالے سے ایف بی آر نے واضح کیا کہ فنانس ایکٹ کے تحت چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) اور دیگر فری زون کے کاروبار ٹیکس تعطیلات اور متعلقہ مراعات کے حقدار ہیں۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کیے جا چکے ہیں، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ گوادر میں کام کرنے والے ایس ای زیڈ انٹرپرائزز پر کوئی ٹرن اوور ٹیکس نہیں ہے، نوٹیفکیشن فوری طور پر چینی فریق کے ساتھ شیئر کر دیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
غزہ جنگ کی کمان کس کے ہاتھ میں ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے اس بات پر
اکتوبر
برطانیہ: ایران کے ساتھ سفارتی حل کا موقع موجود ہے۔
?️ 20 جون 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ دیویڈ لَمی نے وائٹ ہاؤس میں اپنے
جون
مشیر خزانہ شوکت ترین سینیٹر منتخب ہو گئے
?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ سے سینیٹ کی جنرل نشست
دسمبر
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
جارج فلائیڈ قتل کیس، پراسیکیوٹرز نے قاتل پولیس افسر کو 30 سال کی سزا سنانے کی درخواست کردی
?️ 3 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں پولیس کی جانب سے قتل ہونے والے
جون
پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب
?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے
اپریل
اسماعیل ہنیہ کو تہران میں کیوں شہید کیا گیا؟روسی وزیر خارجہ کی زبانی
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ تہران میں
ستمبر
چین نے امریکی دہرے معیار کے بارے میں کیا کہا ہے؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے
دسمبر