?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا، صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب میزائل تجربے پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آج پاک فوج نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کا آج کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا، فتح 2 جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے، فتح 2 انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان نے 2021 میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا تھا، جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرنے کے لیے لانچ کیا گیا، اس کے بعد دسمبر 2023ء میں پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سسٹم فتح ٹو کی لانچنگ کا آغاز کیا اور پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں پاکستان غوری ویپن سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے، اس تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشن اور تکنیکی تیاریوں کو پرکھنا تھا، تجربےکےدوران ویپن سسٹم کی تکنیکی اورآپریشنل پہلوؤں کاجائزہ لیا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکےکمانڈرنےتجربےکامشاہدہ کیا، اس موقع پر متعلقہ اداروں کےافسران،سائنسدان اورانجینئرزبھی موجودتھے، اس دوران کمانڈرنےفورس کی تربیتی اورآپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہارکیا، کمانڈر نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکومبارکباد دی، صدر، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربےپرمبارک باد دی۔


مشہور خبریں۔
کیا آٹھ مہینے لڑنے کے بعد چار قیدیوں کی آزادی کامیابی ہے؟
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تنظیم کے رہنما نے غزہ کی
جون
سال 2024 میں شادیاں کرنے والی معروف پاکستانی شخصیات
?️ 30 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ہر سال کی طرح رواں برس بھی پاکستان کی
دسمبر
ایران انٹرنیشنل چینل کے رپورٹر کا اقوام متحدہ کے اجلاس سے اخراج
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ایران انٹرنیشنل دہشت گرد چینل کی رپورٹر مریم رحمتی کو منگل
نومبر
چین اور امریکہ نے ملٹری کمیونیکیشن چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے اعلان کیا کہ بیجنگ
نومبر
صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ
فروری
مفرور یمنی صدر اقتدار سے دستبردار
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مستعفی اور مفرور یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے آج
اپریل
پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا کردیا گیا
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے پہلے گرین یورو کا باضابطہ اجرا
مئی
ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی
?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں
مئی