?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے منگل کے روز جرمنی کی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کیا کہ میونخ میں قونصل خانہ کھولا جائے گا۔
جرمنی کے دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ نیا قونصل خانہ اس سلسلے میں معاملات میں تیزی لائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ برلن میں ملک کے سفارتخانے کی سفارتی کوششوں کو پورا کرنے کے لیے میونخ مشن میں ایک قونصل جنرل مقرر کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے یورپ کے ساتھ اسٹراٹیجک اشتراک عمل منصوبہ وضع کرنے کا عزم کا رکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، شمسی توانائی اور برقی گاڑیوں کے شعبوں میں تعاون کر سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ اس وقت 5 ہزار کے قریب پاکستانی طلبہ جرمنی کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے بھی میونخ کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو شامل کرکے تعلیم کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی تاکہ جرمنی میں پاکستانی طلبہ کی اولین منزل بن سکے۔
جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ کا آپشن زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے قانونی ذرائع سے پاکستان میں آسانی سے رقم کی منتقلی کے لیے ڈیجیٹل روشن پاکستان منصوبہ شروع کیا تھا۔
وفد نے شاہ محمود قریشی کی جرمنی کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور میونخ میں قونصل خانہ کھولنے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
ایف بی آئی ٹرمپ کے کچھ حامیوں کے گھروں کی تلاشی لینے ک خواہاں
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے نائب صدر ہرمٹ ڈلن نے کہا
ستمبر
شانگلہ میں وزیر اعظم کا خطاب
?️ 7 مئی 2022شانگلہ:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک خادم
مئی
صیہونی ریجنٹ کے الیکٹرانک ادائیگی کے نظام پر ہیکرز کا حملہ
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم نے بدھ کی شام ایک رپورٹ میں انکشاف
مئی
برکس کو ایک بین الاقوامی تنظیم میں تبدیل کرنےکا امکان
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز
اکتوبر
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور یحیی السنوار کون تھے؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحیی السنوار، جو ابو ابراہیم کے لقب سے مشہور تھے،
اکتوبر
لکی مروت: پولیس مقابلے میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
?️ 9 جون 2025لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے
جون