?️
انہوں نے کہا کہ ملک چھوٹے بڑے ہوتے ہیں مگر خود مختاری ، سالمیت عزیز ہوتی ہے ، ہم کشیدگی کے قطعی حامی نہیں ہیں ، جنگیں معاشی بحرانوں سمیت ہمہ قسم کے مضمرات کا باعث ہوتی ہیں اور اس کے اثرات پورے خطے اور دنیا پر مرتب ہوتے ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرامریکہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں احتجاجی مراسلہ تھما دیا ، امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفتر خارجہ سے معلوم ہوا ہے کہ قائم مقام امریکی ناظم الامور کی طلبی قومی سلامتی کمیٹی کی ہدایت پر کی گئی ، امریکی سینئر عہدیدار کے الفاظ اور اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا 37 واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں دفاع ، توانائی، اطلاعات و نشریات ، داخلہ ، خزانہ، انسانی حقوق، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیفس ، قومی سلامتی کے مشیر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی سلامتی مشیر نے کمیٹی کو خط پر بریفنگ دی تھی، کمیٹی نے خط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت کو ناقابل برداشت قرار دیا ، حکومت نے خط کا بھرپور جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی فنڈنگ کو مزید کٹوتی کی دھمکی
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے
اپریل
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا نے بھی اپنی فوجیں نکالنے کا اعلان کردیا
?️ 11 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے
جولائی
دنیا میں ترک معیشت کیوں کمزور ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ: ترک معیشت کے
اکتوبر
5 جی کے حوالے سے ماہرین نے اہم تحقیق پیش کر دی
?️ 24 مارچ 2021کینبرا(سچ خبریں)ماہرین نے 5جی کے حوالے سے اہم تحقیق پیش کر کے
مارچ
مصر اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اور ابوظہبی کے مابین
اپریل
کشمیری بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں
?️ 20 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا ہے
?️ 30 جولائی 2025اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا
جولائی
صیہونی فوج ہائی الرٹ
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی طرف سے صہیونی
فروری