?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغان حکومت سے پاکستانی سفارتخانے اور اہلکاروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی نمائندہ خصوصی کا یہ بیان گزشتہ روز کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے ایک دن بعد سامنے آیا جہاں اس حملے میں افغانستان کے لیے پاکستان کے ناظم الامور عبید الرحمٰن نظامانی کو نشانہ بنایا گیا لیکن وہ خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہے البتہ ان کا گارڈ شدید زخمی ہو گیا تھا۔
محمد صادق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے مشن کے ارکان کی حفاظت ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو ہمارے سفارت خانے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ہمارے سفارت کاروں کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے ضروری وسائل بھی فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے لیے سب سے اہم غیر ملکی دارالحکومت میں ان کی جانب سے فرائض کی مسلسل اور مؤثر ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس حملے میں عبیدالرحمٰن نظامانی محفوظ رہے البتہ سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد مشن کے سربراہ کی حفاظت کرتے ہوئے حملے میں ’شدید زخمی‘ ہو گئے۔
محمد صادق نے کہا کہ سینے پر گولیاں لگنے سے زخمی سپاہی کو گزشتہ رات خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے گارڈ کی ’غیر معمولی ہمت اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
سفارت خانے کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ اکیلا حملہ آور گھروں کے احاطے کے پیچھے آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے سفارتخانے پہنچ کر مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا۔
انہوں نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی جبکہ گرفتار شخص سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ اور متعدد پاکستانی حکام نے حملے کی مذمت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج نے غزہ میں انسانی امداد لینے والے فلسطینیوں کو گولیوں سے بھون ڈالا؛سی این این کی تصدیق
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی چینل CNN کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی
جون
82 رپورٹرز 4 دہائیوں سے صیہونی قاتلانہ پالیسی کا شکار
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں: وفا نیوز ایجنسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس
مئی
آخری سانس تک انصاف کے لئے لڑوں گا
?️ 20 اکتوبر 2021 اسلام آباد ( سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
اکتوبر
گیلنٹ نے پیجر دھماکے میں صیہونی حکومت کے انسانیت کے خلاف جرائم کا دوبارہ اعتراف کیا
?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے ایک بار پھر لبنان
ستمبر
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست
متحدہ عرب امارات تیونس کو تباہ کرنا چاہتا ہے؛تیونس پارلیمنٹ اسپیکر کا الزام
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:تیونس پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کو
اگست
شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر کے درمیان بات چیت
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو جرمن
اگست