?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چین اور پاکستان کے درمیان چینی باشندوں کی سیکیورٹی زیر بحث ہے تاہم پاکستان کی حکومت چینی اہلکاروں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی اہلکاروں، منصوبوں اور پروگرام کا تحفظ اور سیکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے چین کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی دوطرفہ تعاون میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
شہباز شریف کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے کچھ ماہ بعد پاکستان میں چینی باشدوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا تھا، کراچی میں چینی اساتدہ کی گاڑی پر خودکش حملے سے 4 چینی باشندے ہلاک ہوگئے تھے، اس واقعے نے چین کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔
ان حملوں کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ بھی تعطل کا شکار ہوگیا تھا اور چینی حکام نے سیکیورٹی کے اقدامات بہتر بنانے کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا تھا۔
چینی باشندوں پر حملے کے بعد پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش قبول کرلی تھی اور چینی ماہرین واقعے کی تحقیقات کرنے پاکستان پہنچے تھے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خودکش حملے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کا ایک گروہ ملوث ہے۔ ان تحقیقات کے بعد چینی حکام کے خدشات کچھ کم ہوئے لیکن وہ پوری طرح مطمئن نہیں تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دو روزہ دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی اہلکاروں کےتحفظ کے لیے مؤثر اقدمات کرے گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے اور اس حولے سے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے اعلیٰ سطح پر چینی قیادت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا دونوں ممالک کے بنیادی مسائل کے حوالے سے پاکستان یا چین کی جانب سے پالیسی میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور جموں و کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، لہذا دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔‘


مشہور خبریں۔
عراق میں نئے صدر کے انتخاب کی الٹی گنتی شروع، آئندہ 10 دن فیصلہ کن
?️ 18 جنوری 2026 سچ خبریں:عراق میں نئے صدر کے انتخاب کا آئینی عمل اپنے
جنوری
نیتن یاہو کے بیٹے کی شادی کے لیے شاباک کی خصوصی سکیورٹی تدابیر
?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ادارے شاباک نے قابض وزیر اعظم نیتن یاہو
جون
نور مقدم قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سی سی ٹی وی فوٹیج کو پیش کیا
?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) نورمقدم قتل کیس میں استغاثہ نے جائے وقوع کی
نومبر
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل ر فیض حمید کو کلین چٹ دے دی
?️ 16 اپریل 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے رپورٹ تیار
اپریل
آج اسرائیل کے لیے نہایت مشکل دن ہے؛نتین یاہو کا اعتراف
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے حملے میں 7 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت
جون
ایران کے معاملے پر حکومت پاکستان کا موقف حق پر مبنی ہے۔ نوازشریف
?️ 17 جون 2025لاہور (سچ خبریں) نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس
جون
اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کلائمیٹ فنانس تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانا ضروری ہے. یوسف رضا گیلانی
?️ 29 اپریل 2025رباط: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے
اپریل
نائجیریا کی عدالت نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ کو بے گناہ قرار دے دیا
?️ 29 جولائی 2021نائجیریا (سچ خبریں) غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا
جولائی