?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی بجٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تاریخی ریلیف دیا گیا، اتنا بڑا فیصلہ لینے پر وزیراعظم اور وزیر خزانہ کا مشکور ہوں اور حکومت کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے تنخواہوں میں 10 اور پنشنز میں 7 فیصد اضافہ کیا، کہ چلیں کچھ تو ہوسکا، میری جماعت وفاقی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، ملک میں مہنگائی میں اضافہ نہیں ہو رہا جس پر وزیر خزانہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ اگلے بجٹ کیلئے ہمارے ساتھ پہلے بیٹھیں گے، اب جنوبی پنجاب کو پی ایس ڈی پی میں ان کا حق دلوایا جائے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہیں، وفاقی حکومت دونوں صوبوں کی حکومتوں کی خاص مدد کرے کیوں کہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے عوام دہشت گرد ی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں لیکن وفاقی بجٹ میں دونوں صوبوں کیلئے اس طرح سے سپورٹ نہیں کی گئی جیسی ہم چاہ رہے تھے۔
سابق وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، ہماری پالیسیاں ہی ریڑھ کی ہڈی کو توڑ رہی ہیں، زراعت میں غیرمعمولی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے کندھوں کو استعمال کرکے تمام صوبائی حکومتوں کو مجبور کیا گیا اور زرعی ٹیکس میں بہت جلد بڑا اضافہ کیا گیا، کسان جائیں تو کہاں جائیں؟ اس وقت نقصان ہمیں اپنی پالیسیز کے نتیجے میں ہوا، ہمارا میڈیم اور لانگ ٹرم نقصان ہو رہا ہے جس کیلئے دوبارہ ریویو کرنا پڑے گا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہم نے کسانوں کو جواب دینا ہے، اس وقت کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، اس وقت ایگریکلچر ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے، معیشت کو بچانے کیلئے کسانوں کو مل کر ریلیف دینا ہوگا، پاکستان کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کرکے پھر ہم یوکرین سے فصلیں خریدتے ہیں، حکومت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، اس کے علاوہ حکومت نے سولر پر تقریباً 20 فیصد ٹیکس لگانا تھا، جس پر پیپلزپارٹی کے نمائندوں کے بہت سخت اعتراضات تھے کیوں کہ جن علاقوں سے ہم منتخب ہو کر آئے وہاں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اس لیے وہاں لوگ مجبوراً سولر کا استعمال کرتے ہیں، ہمارے احتجاج پر حکومت نے سولر پر لگائے ٹیکس کو 10 فیصد کردیا ہے۔


مشہور خبریں۔
شام کے شمال مغرب میں دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب، حماہ
نومبر
سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں 150 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی اتحاد یمن
مارچ
نتن یاہو پاتال کے کنارے پر
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: آنے والا موسم خزاں صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن
جولائی
شمالی محاذ پر صیہونی فوج جنگی مشقوں کا آغاز
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں میں بڑے پیمانے
مئی
کنیسٹ نے 3 سال بعد صیہونی حکومت کے پہلے بجٹ کی منظوری دی
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: صیہونی ٹائمز کے مطابق گزشتہ رات کنیسٹ اسرائیلی پارلیمنٹ کے
نومبر
مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کر دی
?️ 8 ستمبر 2025مصر میں عوامی بائیکاٹ نے اسرائیل نواز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم
ستمبر
فواد چوہدری نے کس غلطی کو تسلیم کر لیا
?️ 29 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد
ستمبر
صیہونی وزیر اعظم کا سیاست کو خیرآباد
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے صرف ایک سال کی اپنی
جون