پاکستان پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے، اس کے لیے ہم مکمل تیار ہیں۔ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت نے پانی روکنے کیلئے تعمیرات کیں توہم انہیں تباہ کردیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع کا کہنا تھا خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ،بھارتی حکمران خواب دیکھ رہےہیں ان کےخواب،خواب ہی رہیں گے، ہم ہاتھ پر پاتھ رکھ کر نہیں بیٹھے، ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضےکی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے سرحد کےقریب آئے تھے مگر انکا سسٹم جام ہو گیا، پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں، کوئی خوف نہیں، بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہو گیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ فلسطین کے مکینوں میں ہتھیار کی تقسیم جاری

🗓️ 1 دسمبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں قاتلانہ حملے کی نئی کوشش کے بعد، نیتن

یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں

نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بند کرپشن کیسز بحال

🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے قومی احتساب

کیا 2030میں دنیا ختم ہوجائے گی؟ جانئے اس رپورٹ میں

🗓️ 16 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق جامع حکمت عملی کابینہ کو دی گئی:مریم اورنگزیب

🗓️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی

سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف

🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں:  سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی

امریکہ نے القاعدہ کے نئے سربراہ کا اعلان کیا

🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے القاعدہ دہشت گرد گروپ کے نئے رہنما

ٹرمپ کے دور میں روس اور امریکہ کے تعلقات کیسے ہوں گے؟

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:روس اور امریکہ کے تعلقات میں یوکرین اور نیٹو دو اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے