?️
کراچی(سچ خبریں) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کرتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا جو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے اور انہیں سزا کاٹنی پڑی، بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک بار جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملیرجیل سے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے، ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ہوئے تھے اور چار سال سے سزا کاٹ رہے تھے۔
جیل سپریٹنڈنٹ ارشد شاہ کے مطابق بھارتی حکام نے رہائی پانے والوں کی بھارتی شہریت کی تصدیق کی ہے، ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت بھیجا جائے گا، قیدیوں کےتمام سفری اخراجات ایدھی ویلفیئربرداشت کررہاہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں موجود قیدیوں کے تمام قانونی کارروائی پوری ہوچکی، قیدیوں کو فوری جذبہ خیر سگالی کے تحت رہاکیاگیا۔جیل حکام نے مزید بتایا کہ ابھی بھی ملیر جیل میں588بھارتی قیدی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کا انسانی حقوق کی بنیاد پر ہر طرح کا خیال رکھا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جبکہ اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں پاکستانی ماہی گیروں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں امدادی مراکز مہلک جال بن گئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: عفو بین الاقوامی نے زور دے کر کہا ہے کہ
جولائی
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
?️ 8 فروری 2026اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے اسرائیل میں
فروری
فرانسیسی سفیر کے خلاف قرارداد پر اسپیکر کا رد عمل سامنے آ گیا
?️ 23 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرانسیسی سفیر کے
اپریل
نیتن یاہو جنگ بندی کی قرارداد سے کیوں خوفزدہ ہے؟
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی ایک ایسا اقدام ہے جو میدان
جون
ہم ایران کے جواب کے منتظر ہیں: ٹرمپ
?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ موقف میں
مئی
بھارت اور افغانستان کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ آپریشن بے نقاب
?️ 28 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور خطے کے امن کے خلاف بھارت
مارچ
امریکی صدر بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہے؛ ٹرمپ کی سابق ہم جماعت رہنما کا بیان
?️ 15 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی کانگریس کی سابق رکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق سیاسی
اکتوبر
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی: اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: نیویارک کے نئے میئر نے غزہ میں اسرائیلیوں کا ذکر
نومبر