?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے پاکستان نے فلسطین کو اقوم متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ میں ہیں، جہاں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ چین پاکستان ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ اور پاک چین تعلقات کو خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد قرار دیا اور نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کے اصولی موقف کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ پر پاکستان اور برطانیہ کے مذاکرات کا چھٹا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر محمد کامران اختر اور ڈائریکٹر کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس برطانیہ سفیر سٹیفن للی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
مذاکرات کے دوران ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق موضوعات پر بات چیت ہوئی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پہلی کمیٹی کے ایجنڈے، تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کو اقوم متحدہ جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، ہزاروں کشمیری خواتین اپنے شوہروں کا آج بھی انتظار کر رہی ہیں جن کو مبینہ طور پر بھارتی فوج قتل کر چکی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سارک کے سیکریٹری جنرل محمد غلام اسحٰق پاکستان کا دورہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
این سی او سی نے مزید شہروں پر پابندیاں عائد کر دیں
?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی
اگست
سندھ کے طلبہ کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2 اسکالرشپس متعارف
?️ 22 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی)
فروری
کویت کے امیر نے پارلیمنٹ کو منحل کیوں کیا؟
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح نے جمعہ کی شام
مئی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹکام کمانڈرکی ملاقات
?️ 15 دسمبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کمانڈر یونائیٹڈ اسٹیٹس
دسمبر
ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آ کر امریکیوں کی یورپ منتقلی
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی شہریوں کی بڑی تعداد ٹرمپ دور کی پالیسیوں سے
مئی
امریکی کانگریس کے ہنگامے کی مرکزی شخصیت کو 41 ماہ قید کی سزا
?️ 18 نومبر 2021سچ خبریں: جیکب چانسلے نامی یہ شخص امریکی کانگریس میں ایک نمایاں
نومبر
کورونا کا قہر جاری، این سی او سی کا ایک اور اہم فیصلہ
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا کا قہر جاری ہے ، این سی
جنوری
جرم میں شریک
?️ 29 جولائی 2025 سچ خبریں: غزہ میں المناک سانحہ کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک
جولائی