فلسطین کو انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے: وزیر خارجہ

پاکستان نے فلسطین کو انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات  کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسلام آباد کا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عملی طور پر اقدام کرے  جو گذشتہ سات دہائیوں سے حل طلب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرسے ملاقات کی ، جو  اسلام آباد کے دورے پر ہیں۔ وزیر خارجہ نے  مقبوضہ علاقوں میں حالیہ پیشرفتوں کا جائزہ لینے اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی ضرورت پر زور دیا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر سے ملاقات میں  فلسطین ، افغانستان اور کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔دوطرفہ ملاقات کے بعد دونوں فریقوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی اور اعلان کیاکہ  اقوام متحدہ کے نزدیک ایک  اہم ترین مسئلے کے طور پر ، مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر ایک منصفانہ حل کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید  کہا کہ پاکستان نے فسلطینی عوام کی آواز پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں متاثرہ فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد ضروری ہے۔

دوسری جانب صدر وولکن بوزکر نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا شاہ محمود نے فلسطینیوں کے لیے مضبوط مؤقف اور حمایت کا اظہار کیاہے ، مجھے جموں و کشمیر کی صورت حال کا بھی بخوبی علم ہے، جنوبی ایشیا میں خوش حالی کا دار و مدار پاک بھارت تعلقات پر ہے، خطے میں امن و خوش حالی کے لئے تنازعہ کشمیر کا حل نکالنا ضروری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

فواد چوہدری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے

?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  مدعو

پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس باختہ کر دیا

?️ 16 اگست 2025پوتن کے لیے ٹرمپ کے سرخ قالین نے مغربی میڈیا کو حواس

محمد رعد: فوج بھی جانتی ہے کہ مزاحمت کے بغیر ملک کی حفاظت نہیں کی جا سکتی

?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ نے

پاکستان نے بھارت کی لاہور دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کو مسترد کردیا

?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے لاہور بم دھماکے میں بھارت کی

پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی تو کیا ہوگا؟؛ بیرسٹر سیف کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا

ٹرمپ کے کینیڈا اور سعودی عرب کے لیے دستورات

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی کیرولائنا کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ

ایک سال بعد ’کوک اسٹوڈیو‘ کا 15 واں سیزن ریلیز کرنے کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: موسیقی کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا اور کوک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے