پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔ عطار تارڑ

عطا تارڑ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا۔

تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی، شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کے لئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کےلیے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلہ کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا ہے۔ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا، قوم نے متحد ہو کر دشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دور میں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔

مشہور خبریں۔

قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

کیا صیہونی غزہ میں بین الاقوامی کارکنوں کو جان بوجھ کر قتل کرتے ہیں؟

?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج غزہ

کیا ایران سعودی عرب کے ساتھ صیہونی حکومت کےمعاہدے کو روک رہا ہے؟

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلنٹ نے منگل کے روز

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے اسرائیلی

صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت

زلنسکی کو اپنی زبان قابو میں رکھنا چاہیے:ٹرمپ 

?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی پر

جسٹس اقبال حمید الرحمٰن وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اقبال

یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے