پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی: وزیر خارجہ

بلاول کل ناسمجھی میں گفتگو کررہے تھے: وزیر خارجہ

?️

بغداد( سچ خبریں)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عراق کی طرح پاکستان نے بھی دہشت گردی کے عفریت کو کچلنے کیلئے ایک طویل جنگ لڑی ہے۔پاکستان جنوبی ایشاء میں امن کا خواہاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کثیر مالی و جانی نقصان سے گزرنا پڑا۔ دہشتگردی سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطین کے تنازع کا حل ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بغداد میں عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے امن انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امن عمل آگے بڑھنا چاہیے۔

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے، کیوں کہ خطے کے عوام کو غربت سے نکالنے کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے۔خیال رہے کہ عراقی وزیراعظم سے ملاقات میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون کی تنظیم جیسے عالمی فورمز پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

 غزہ میں خونریز حملہ؛ صیہونی فوج کا امدادی قافلے پر 1000 گولیاں فائر کرنے کا انکشاف

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:بین الاقوامی حقیقاتی کمیٹی کی جانب سے غزہ میں صیہونی فوج

کشتی مادلین؛ جب انسانیت بولتی ہے، سیاست خاموش ہو جاتی ہے

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:کشتی مادلین ایک عالمی ضمیر کی آواز بن کر غزہ کی

کیا مغربی پٹی بھی صیہونیوں سے جنگ کرنے کو تیار ہے؟صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی عہدیداروں کو مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق

امریکہ میں اسرائیل کے ساتھ مل کر لڑنے کی طاقت نہیں : ہیرس

?️ 4 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے فلسطینیوں اور لبنانی عوام

پاکستان کی نئے میزائلوں اور ڈرونز کی رونمائی

?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان نے استنبول میں ترکی کی

امریکی سینیٹر کی قرارداد کا بنیادی مرکز کہاں ہے ؟

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا ہے

مسقط میں ایران اور امریکا مذاکرات علاقائی میڈیا کی توجہ کا مرکز

?️ 6 فروری 2026مسقط میں ایران اور امریکا مذاکرات علاقائی میڈیا کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

?️ 4 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے