🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے بے مثال قربانیاں دی ہیں ایسی قربانیوں کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ تعلقات میں اونچ نیچ آتی ہے مگر مستقل تعلقات ہیں، دنیا میں ہمسایوں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پاک افغان یوتھ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان وفد کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا تعلق ایسا ہے کہ جدا نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تعلقات میں اونچ نیچ آتی ہے مگر مستقل تعلقات ہیں، دنیا میں ہمسایوں کے ساتھ ایسا چلتا ہے، پاک افغان کی تاریخ میں تعلقات میں تناؤ بھی ایک جبر تھا۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد افغان اسٹوڈنٹس پاکستان میں زیرِ تعلیم ہیں، افغانستان میں لڑائی امریکا نے ہم سے پوچھ کر نہیں کی مگر ہمیں نتائج بھگتنے پڑے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات خراب ہوں تو پناہ گزینوں کا سیلاب آ جائے گا، امریکا اور سوویت یونین تو بیگ اٹھا کر چلے گئے، افغانستان اور پاکستان کو بھگتنا پڑا۔وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم لیڈرز کو چھوڑ کر لوگوں سے میڈیا کے ذریعے رابطہ رکھ سکتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کا کلچر، زبانیں ایک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 30 لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزین ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن اور استحکام ہو، چاہتے ہیں کہ وسطی ایشیاء کی مارکیٹس تک پہنچ ہو، وہ ہمارے کراچی گوادر کے پورٹس استعمال کریں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے کوشش کر کے طالبان اور افغان حکام کو امریکا کے ساتھ بٹھایا، ہمارا ایک حد تک رول ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آگے افغان دھڑوں کو ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے، ہم افغان امن پراسس میں ایک حد تک مدد کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال
🗓️ 7 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے
مئی
بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے
جون
سوشل میڈیا بھی صیہونیوں سے ناراض
🗓️ 5 جون 2021اسرائیل کے وزیر اعظم کے بیٹے کے زریعہ لوگوں کو صیہونی کنیسیٹ
جون
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
عید کے دنوں میں ویکسی نیشن نہیں کی جائے گی
🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مئی
بلوچستان: تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
🗓️ 14 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے تربت میں مسلح افراد نے گھر
اکتوبر
بھارت امن کا سب سے بڑا دشمن ہے: گورنر پنجاب
🗓️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت
ستمبر
ایکس پلیٹ فارم کا اہم تبدلیلی کرنے کا اعلان
🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: ایکس نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک اہم تبدیلی
جون