?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے ان دعووں کو مسترد کردیا۔
یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے تھے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر بھارتی فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا تھا۔
تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا، افسوس کی بات ہے کہ بعض بھارتی ادارے اب بھی اس غلط معلومات کو پھیلا رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارتی فوج کے آفیشل ہینڈل نے اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی ہے اور اس غلط پوسٹ کے لیے نہ تو کوئی وضاحت پیش کی ہے اور نہ ہی اسے واپس لیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا مشاہدہ ہے کہ اس طرح کی غلط اطلاعات کی مہمات آپریشن سندور میں بھارت کو ہونے والی شکست پر پردہ ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی جانب سے دکھائی جانے والی روایتی فوجی صلاحیتوں کا نتیجہ تھی۔
مزید برآں، یہ من گھڑت کہانیاں نئی دہلی کی جانب سے جنگ بندی کے حوالے سے ایک گمراہ کن بیانیہ اور پاکستان کی طرف سے نام نہاد ’ جوہری بلیک میلنگ’ کے بے بنیاد الزامات کو فروغ دینے کی جاری کوششوں کے مطابق ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے استعمال کیے گئے ہتھیاروں کی تفصیلات آئی ایس پی آر کی 12 مئی 2025 کی پریس ریلیز میں درج ہیں، پاک افواج نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے فتح سیریز کے میزائل، ایف 1 اور ایف 2، کے ساتھ ساتھ جدید گولہ بارود کا استعمال کیا۔
اس کے علاوہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ کِلر ڈرون اورطویل فاصلے تک مار کرنے والی توپ خانے کا استعمال کیا۔
بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں ان ہتھیاروں سے نشانہ بنائے گئے فوجی مقامات کی فہرست بھی آئی ایس پی آر کے 12 مئی کے پریس ریلیز میں موجود ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق غیر تصدیق شدہ اور اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی مجروح کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
جنوب شام کے لیے اسرائیل کے منصوبے کی جہتیں بے نقاب
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل نے اس خطے کے لیے وسیع منصوبے تیار کیے
فروری
عدالت کو عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے:چیف جسٹس پاکستان
?️ 19 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدم
مارچ
سیا کے ڈائریکٹر کی ماسکو میں ٹرمپ، پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات کی تجویز
?️ 30 اگست 2026سچ خبریں: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکی خفیہ ایجنسی (سیا) کے
اگست
استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے بہانے صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ایک افسانہ ہے:فلسطینی مزاحمتی تحریک
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے ابراہیم معاہدے میں
فروری
اسلام آباد: امام بارگاہ کے باہر خودکش دھماکا، 32 افراد شہید، 169 زخمی
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ترلائی میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکہ ہوا
فروری
جی ایچ کیو میں یوم دفاع اور شہدا کی پُروقار تقریب
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کچھ دیر بعد
نومبر
حنا خان کا جذباتی پیغام،میں ایک بےبس بیٹی ہوں
?️ 2 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے قرنطینہ سے جذباتی پیغام دیتے
مئی
اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے
مارچ