?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا، کورونا وائرس کے باعث 22 مئی کو واہگہ بارڈر کو بند کیا گیا تھا، بارڈرکھلنے سے پاکستان اوربھارت دونوں جانب سے آمدورفت کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بھارت کو کیٹیگری سی سے نکالنے کے بعد واہگہ کے راستے دونوں جانب سے لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے باعث واہگہ بارڈر کو 22 مئی سے 12 اگست تک بند کیا گیا تھا۔
جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت بند ہوگئی تھی۔ اب آمدورفت کے دوران این سی اوسی کی ہدایات پرعملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ بارڈر کھلنے کے بعد دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں واہگہ بارڈر سے آ سکیں گے۔
تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ کے راستے تجارت فی الحال بند ہے، تجارتی سرگرمیوں کو 5 اگست 2019 کو کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کے بعد بند کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح6.03 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 440 ہے ، مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 97ہزار 887ہو گئی۔
10لاکھ 79 ہزار 867 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پنجاب میں 4لاکھ 10ہزار 436، سندھ میں 4لاکھ 42ہزار 401،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ T67ہزار 154،اسلام آباد میں ایک لاکھ 2ہزار 94 اور بلوچستان میں 32ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 33ہزار 131 اور گلگت بلتستان میں 10ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
WhatsApp پر صہیونی فوج کے لیے بھرتی کے اشتہارات
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی میں
جون
موت اور خون کا دن؛ غزہ کے بچوں نے عید کے کپڑوں کی جگہ کفن پہنا
?️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: اس سال کی عید الفطر، پچھلے سال اور شاید کئی
اپریل
ملک کا کل قرضہ 41ہزارارب تک پہنچ گیا
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں قرضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا
نومبر
عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری
?️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری
اپریل
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
مراد سعید کی سندھ حکومت پر کڑی تنقید
?️ 6 نومبر 2021مانسہرہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت پر کڑی
نومبر
اب کسی بھی قسم کی محاذآرائی کاحصہ نہیں بنناچاہتے: وزیراعظم
?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان
جون
موجودہ دورے کے بعد چین سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے: وزیراعظم
?️ 13 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)موجودہ دورے کے بعد چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید
فروری