پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ۔ لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان میں تقریباً 7 برس بعد ان بلاک کر دیا گیا، جس کی قیادت الطاف حسین کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد حکام نے ملک میں ایم کیو ایم-لندن کی ویب سائٹ کو ایک کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر بلاک کر دیا تھا، جس میں ایم کیو ایم کے بانی کی عزیز آباد رہائش گاہ اور دفاتر کو سیل کر دیا گیا تھا، جو نائن زیرو کے نام سے مشہور ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم رواں ہفتے کے اوائل میں ملک میں ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے، اس اقدام نے الطاف حسین کی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں، لیکن کسی بھی ویب سائٹ کو بند کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرتی ہے، جو آئی ٹی اور وزارت ٹیلی کام کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہے۔

رابطہ کرنے پر لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے کنوینر مصطفیٰ عزیزآبادی نے ڈان کو بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ حکام نے ان کی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کو اَن بلاک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (لیکن) ایم کیو ایم کے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کسی غلطی کی وجہ سے ہے یا نہیں، مزید کہا کہ ہم اس عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر ’غیر قانونی‘ میڈیا پابندی واپس لیں۔

مشہور خبریں۔

داعش میں بھرتی کرنے کے الزام میں ایک امریکی کے خلاف جرم کا اعلان

?️ 27 اگست 2022سچ خبریں:    ریاست نیو میکسیکو کے شہر البوکرک میں رہنے والے

اٹارنی جنرل آف پاکستان اپنے عہدے سے مستعفی

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ

نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام

?️ 21 ستمبر 2025نیتن یاہو پر انتخابات مؤخر کرنے کا الزام اسرائیل کے سابق وزیراعظم

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

زلمی بخاری کا حکومت پر اپنی ٹیم کے اراکین کو اغوا کرنے کا الزام

?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلمی بخاری نے الزام لگایا

حکومت کا پیٹرولیم قیمتوں میں فی لیٹر 55، 55 روپے اضافے کا اعلان

?️ 6 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول

فواد چوہدری کا اپوزیشن رہنماؤں کو اہم مشورہ

?️ 13 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات

سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے عدت میں نکاح کا کیس کہاں تک پہنچا؟

?️ 26 جون 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے