?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگا کر مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سرگئی ایلینک نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ دورہ پاکستان کی دعوت دینے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی تعمیری اور بے تکلفانہ انداز میں ملاقات کی جس میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید استوار کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے تعاون کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا اور عالمی مسائل پر نظریات کے اتحاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بیلاروسی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعاون پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور مسلم دنیا میں ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا بیلاروس کی حکومت کی مستقل پالیسی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس خواہش کو دونوں ممالک کی قیادت نے مزید پروان چڑھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کو مضبوط کرنے اور عالمی سطح پر اپنا امیج بڑھانے پر حکومت پاکستان کی بھی تعریف کی۔
بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بیلاروس مختلف دباؤ کے باوجود اپنی خودمختاری اور خارجہ پالیسی کی آزادی کا دفاع کررہا ہے اور خودمختار ریاستوں کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت کا مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اور عالمی تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک کی یہ خواہش ہے کہ وہ باہمی طور پر مفید تعلقات کو استوار کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں گاڑیاں اور ٹریکٹر بنانے کی فیکٹری لگا کر مزید سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی فورم پر بیلاروس کی حمایت پر پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مضبوط اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات استوار کر کے بیلاروس کے ساتھ اعلیٰ سطحی روابط اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے بیلاروس کے ہم منصب سے نتیجہ خیز اور تعمیری ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک۔بیلاروس تعلقات کے لیے ہمارے طویل المدتی اہداف میں اقتصادی تعلقات کی مضبوطی، تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینا، سائنسی تعاون کو فروغ دینا، دفاعی تعاون کو بڑھانا اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط کو گہرا کرنا شامل ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی طور پر ممالک کے عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود میں کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اچھے تعلقات کو ٹھوس تعاون میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کا ایک اہم نتیجہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کرنا تھا جس سے اعلیٰ سطح کے دوروں کو فروغ ملے گا۔


مشہور خبریں۔
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست
کیا امریکہ حماس کو روک پائے گا ؟
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 14 نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ غزہ
جنوری
سعودی ولی عہد اور موساد کے نئے سربراہ کے درمیان گہرے تعلقات کا انکشاف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ موساد کے نئے سربراہ
مئی
پاک افغان بارڈر پر چیک پوسٹیں ختم کرنے کے حامی شرپسند عناصر کے چہرے پر ایک اور طمانچہ
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاک افغان بارڈر پر فری موومنٹ اور چیک
ستمبر
مغرب یوکرائن کی جنگ کیوں ختم نہیں کرتا ؟
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی فیڈریشن پریذیڈنسی کے ترجمان، دمتری پیسکوف نے آج کہا کہ
اکتوبر
غزہ جنگ اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سائے میں اسرائیل کا ٹیکنالوجی کا شعبہ بحران میں
?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے غزہ جنگ کے بعد حکومت
ستمبر
مجھے نیٹو کی رکنیت میں کوئی دلچسپی نہیں:یوکرائنی صدر
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے ایک امریکی ٹیلی ویژن چینل کو دینےجانے
مارچ
امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بائیڈن انتظامیہ کے قومی سلامتی کے مشیر
دسمبر