?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک بار پھر پنجے گاڑھنا شروع کردئیے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے49 ہزار 658 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے49 ہزار 658 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1572 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جو کہ 3 ماہ میں بلند ترین سطح ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16432 ہے، ملک کے 640 اسپتالوں میں کرونا کے 750 مریض زیر علاج ہے جن میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔این سی او سی کے مطابق کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
روسی سفارت کاروں سے جنگ کا بدلہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:روسی سکیورٹی سروس نے اعلان کیا کہ اس ملک کے ہزاروں
جون
سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ
?️ 16 دسمبر 2025 سڈنی حملے میں موساد کے ملوث ہونے کا خدشہ عرب دنیا
دسمبر
افغان سفیر کی بیٹی میری بیٹی ہے
?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا
اگست
ایران کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ خطے کے تمام ممالک کو متاثر کرے گا: قطر
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اپنے آج
دسمبر
ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل
?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی
اکتوبر
داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ
جولائی
امریکہ اور روس کے مابین حالات کشیدہ، روس نے امریکہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
?️ 18 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر کی
مارچ
ڈونیٹسک میں یوکرین کا بھاری جانی نقصان
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: یوکرین کے جوابی حملوں کے بعد روسی فوج نے اعلان
اگست