پاکستان میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری میں مختلف سرکاری ادارے رکاوٹ بن گئے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں مختلف سرکاری ادارے رکاوٹ بن گئے جب کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام معاملات کو حل کروانے میں بے بس ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا اجراء ایک خواب بنتا جارہا ہے، ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا اجرا روایتی تعلطل کا شکار ہوچکا ہے، حالانکہ عالمی کمپنیوں کی آمد سے پاکستان میں تیز انٹرنیٹ اور ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

پاکستان میں کروڑوں ڈالرز کی سرمایہ کاری میں مختلف سرکاری ادارے رکاوٹ بن گئے ہیں جب کہ وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام معاملات کو حل کروانے میں بے بس نظر آرہی ہے۔

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں کی رجسٹریشن پر تاخیر کے حوالے سے جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

معتبر ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان میں 5 عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں کام کے لیے تیار ہیں، پانچوں کمپنیوں کی رجسٹریشن پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) کی سست روی سے تاخیر کا شکار ہیں۔

سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیوں میں ون ویب (ایوٹل سیٹ گروپ)،ایمیزون (کوائپر)، اسپیس سیل(ایس ایس ایس ٹی)،اسٹار لنک اور ٹیلی سیٹ شامل ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک تاحال حتمی شکل نہیں دے سکے ہیں، تاحال ریگولیٹری فریم ورک منظور نہ ہونے سے وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن پر سوالات اٹھنے لگ گئے ہیں۔

ریگولیٹری فریم ورک سست روی سے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، ڈیجیٹلائزیشن منصوبے تاخیر کا شکار ہیں جب کہ فریم ورک جلد مکمل نہ ہوا تو سروسز کے آغاز میں مزید تاخیر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ رواں سال نومبر، دسمبر میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز شروع کرنے کا دعویٰ کرچکی ہیں۔

ڈان نیوز کی طرف سے اس معاملے پر مؤقف لینے کے لیے پی ایس اے آر بی حکام اور وفاقی وزیر آئی ٹی کو الگ الگ سوالنامہ بھیجا گیا تھا۔

پاکستان اسپیس ایکٹویٹیز ریگولیٹری بورڈ حکام نے بتایا کہ سیٹلائٹ ریگولیشنز کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے جب کہ ریگولیٹری فریم ورک کو حتمی شکل دینے اور اسے منظور کرانے میں مزید وقت درکار ہے۔

تاہم ڈان نیوز کے متعدد سوالات پر وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

مشہور خبریں۔

ایوارڈز تقریب میں جانے کا فائدہ نہیں ہوتا، سونیا حسین

?️ 10 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر مایوسی

شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری

?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید

پاکستان کو ریڈ لیسٹ میں رکھنے کا معاملہ، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کردیا

?️ 5 اگست 2021لندن (سچ خبریں)  برطانوی حکومت کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لیسٹ

صیہونی فوج کا فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنانے کا اعتراف

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں

تل ابیب آپریشن کے بعد نفتالی بینیٹ کے استعفیٰ کے مطالبہ میں اضافہ

?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:ایک مہینے کے اندر چوتھی بار شہادت طلبانہ کارروائی نے تل

حکومت آزادکشمیر نے کنٹرول لائن پر شہید، زخمیوں کے پیکیج کی منظوری دے دی

?️ 21 مئی 2025مظفرآباد (سچ خبریں) حکومت آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر شہید، زخمیوں

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدر ہے: ٹرمپ

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ

چین سے اسٹیٹ بینک کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار

?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے