پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے پاکستان میں پھنسے سعودی اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر بلال اکبر نے کہا کہ انشاء اللہ نومبر میں غیر ملکیوں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر عائد پابندی ختم کر جائے گی، اگلے ماہ تک کرونا ویکسی نیشن مہم کی بدولت مملکت میں اجتماعی مدافعت حاصل کر لی جائے گی۔
بلال اکبر کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت کے ساتھ مل کر ایگزٹ ری انٹری ،اقامہ ختم ہونے والے افراد کے مسائل کے ساتھ پاکستان سے فلائٹس بحال کرنے کے معاملے حل کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی حکومت نے مخصوص غیر ملکی سعودی اقامہ ہولڈرز کیلئے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔ سعودی حکومت نے سفری پابندی کی فہرست میں شامل ممالک میں پھنسے مخصوص سعودی اقامہ ہولڈرز کو براہ راست مملکت واپسی کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی گیزٹ کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر سعودی حکومت نے صرف شعبہ تعلیم سے وابستہ غیر ملکی ملازمین کو مملکت واپسی کی اجازت دی ہے۔
اسکول، کالجز، جامعات اور ٹیکنیکل تعلیمی اداروں سے وابستہ وہ تمام غیر ملکی ٹیچرز اور دیگر ملازمین جن کا تعلق سفری پابندیوں والی فہرست میں شامل 10 ممالک سے ہے، انہیں اب سعودی عرب کی براہ راست پروازوں کے ذریعے واپسی کی اجازت ہے۔ یہاں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ایسے غیر ملکی اقامہ ہولڈرز جنہوں نے تاحال کرونا کی ویکسین نہیں لگوائی، انہیں سعودی عرب واپسی کی اجازت تو ہوگی، تاہم مملکت پہنچنے کے بعد انہیں ناصرف 14 روز کا قرنطینہ اختیار کرنا ہو گا، جبکہ اسی دوران انہیں سعودی حکومت کی منظورہ شدہ کوئی بھی کرونا ویکسین بھی لگوانا ہو گی۔
یہاں واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا کی ڈیلٹا قسم کے پھیلاو کی وجہ سے کئی ماہ قبل پاکستان، بھارت، ترکی، انڈونیشیا، مصر، برازیل، ایتھوپیا، ویتنام، افغانستان اور لبنان سے مسافروں کی براہ راست سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس پابندی کے باعث پاکستان چھٹی پر آئے ہزاروں محنت کش پاکستانی سعودی اقامہ ہولڈرز اپنا روزگار چھن جانے کے خدشات سے دوچار ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے سفری پابندیوں میں کچھ نرمی کرتے ہوئے صرف ان غیر ملکیوں کو مملکت واپس آنے کی اجازت دی جو سعودی عرب میں کرونا ویکسی نیشن کروانے کے بعد بیرون ملک گئے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان بھنور سے نکل آئے گا، دیوالیہ ہوگا، نہ سری لنکا بنے گا، وزیر خزانہ

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحٰق ڈار نے کہا

پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

موجودہ صورتحال میں امریکی کردار پر سنگین سوالات پیدا ہو چکے ہیں۔ ملیحہ لودھی

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ممتاز سابق سفارتکار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا

جسٹس مظاہرکے خلاف ریفرنس: جسٹس اعجاز الاحسن کی جوڈیشل کونسل کارروائی میں شمولیت چیلنج

?️ 6 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی کے

منظم ادارے ’فوج‘ سے مجبوراً معاونت لینا پڑتی ہے، نگران وزیراعظم

?️ 26 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ

مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی

?️ 22 اکتوبر 2025مصر نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی شمولیت مسترد کر دی لبنان

حماس: غزہ کے عوام دشمن کو خون سے رنگے ہوئے کاٹنے کی قیمت ادا نہیں کریں گے

?️ 28 جولائی 2025سچ خبریں: حماس کے رہنما باسم نعیم نے کہا کہ غزہ میں

شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

?️ 8 فروری 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے