?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ پلیتھاماہی پالانے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں 2 فیصد آبادی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی، پاکستان ویکسین لگانے میں بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے، پاکستان ایک روز میں 10 لاکھ ویکسین خوراکیں لگا رہا ہے، پاکستان کی ویکسین لگانے کی مہم انتہائی تیز اور مئوثر ہے، پاکستان میں مکمل ویکسی نیشن یافتہ افراد کی تعداد 20 فیصد سے زائد ہوچکی ہے، اسی طرح پاکستان میں جزوی ویکسی نیشن والوں کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔
اس کے برعکس دنیا میں ایسے ممالک بھی ہیں جہاں ویکسین وافراور ویکسی نیشن زیادہ ہونے کے باوجود کورونا کیسز کی تعداد زیاد ہ ہے۔پاکستان میں احتیاطی تدابیر کے باعث ویکسین کم ہونے کے باوجود کیسز کم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں این سی اوسی نے بہترین کام کیا، پاکستان میں کورونا رسپانس میں بہترین کوآرڈی نیشن رہی، پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح بھی کم رہی ۔
انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر میں ویکسین کے باعث شرح اموات کم ہوئی، گزشتہ کئی روز سے ویکسی نیشن کے باعث کسی ہیلتھ ورکر کی موت نہیں ہوئی، پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤ ن کی حکمت عملی کے باعث ڈیلٹا کیسز میں کمی آئی ۔پاکستان جینومک سیکونسنگ کررہا ہے۔ کنٹری سربراہ پلیتھا ماہی پالا نے کہا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن ڈیٹا کا آن لائن اندراج ہورہا ہے، تھر سے چین کی سرحد تک ویکسی نیشن کے آن لائن اندراج کو خود دیکھا، ایک دو جعلی سرٹیفکیٹ کے کیس ہر جگہ ہوتے ہیں، کسی معاملے میں بھی 100فیصد درستی نہیں ہوسکتی۔


مشہور خبریں۔
بھارتی اداکار، اکشے کمار بھی عمر شریف سے متاثر
?️ 5 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں )بھارتی اداکار اکشے کمار بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف
اکتوبر
ایمانوئل میکرون کا بیجنگ کا بے نتیجہ دورہ
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ دورہ چین کو بین الاقوامی
دسمبر
مصر کی سفارتی کوششوں میں تیزی
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے اور
ستمبر
مزاحمت دنیا میں ایک اہم کھلاڑی
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:الوفاء للمقاومہ دھڑے کے رکن، إیهاب حماده نے اس بات پر
اگست
روس نے شام میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں: پیوٹن
?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج سال کے نتائج کے
دسمبر
جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر اعظم
?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ستمبر
افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے
جولائی
لبنانی فوج کے خلاف صہیونی حملے پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:حزب اللہ نے لبنانی فوج کی گاڑی پر صہیونی حملے کو
جون