?️
اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ویکسین کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغازکر دیا ہے۔ یہ ویکسین صرف دل، جگر، گردے سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو لگے گی۔ تاہم اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آج آغاز ہو گیا، محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ فائزر ویکسین لگوانے کے لیے میڈیکل ریکارڈ ہمراہ لائیں۔فائزر ویکسین آج سے صرف ایف نائن اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں دسیتاب ہوگی۔ لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے کویڈ 19 کی ویکسنیشن سنٹر میں ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مختلف شہروں سے اوورسیز پاکستانی آئے اور شریک ہوئے ۔
مظاہرے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اپٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران چھٹیوں پر بیرون ممالک سے پاکستان آئے تھے، بیرون ملک واپس جانے کے لیے فائزر ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے فائزر ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن ماس ویکسنیشن سنٹر میں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، فائزر ویکسین نہ لگوانے پر مطلوبہ ممالک داخلے پر پابندی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فائزر ویکسین کا فوری انتظام کرے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل چند روز قبل حکومت نے فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کردی تھی، ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت فائزرویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کو لگائی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی اور فائزر ویکسین 15 شہروں کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔
مشہور خبریں۔
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست
ایسا ملک جہاں 70 لاکھ لوگ ہسپتال میں علاج کے منتظر
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ میں ہسپتال میں معمول کے علاج کے منتظر افراد
اگست
جنگ اور صحافیوں کی جان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ صحافیوں کے لیے قتل گاہ بن چکی
اکتوبر
پاکستانی چیئرمین سینیٹ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران روانہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان کی
اگست
روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مئی
فوجی عدالتوں سے ملزمان کے ٹرائل میں عالمی قوانین کی پاسداری کی گئی، عطا اللہ تارڑ
?️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ
دسمبر
سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان
جون
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر