پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ، تعلیم و صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی، عالمی بینک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں غذائی عدم تحفظ میں اضافہ جبکہ تعلیم اور صحت کی خدمات تک فراہمی میں کمی ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ نے بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹیشن لاگت کے باعث اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفری لاگت میں اضافے سے علاج معالجے تک رسائی تاخیر کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نقل وحمل کی لاگت میں اضافے سے اسکول، صحت مراکز، مارکیٹ تک رسائی کے اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی بینک نے پاکستان کواخراجات زندگی کے مسلسل بحران سے دو چار ملک بھی قرار دے دیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان کے 43 دیہی اضلاع میں شدید غذائی عدم تحفظ بڑھنےکا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں غذائی مہنگائی زیادہ ہے، غریب گھرانوں کا 50 فیصد بجٹ خوراک پرخرچ ہوجاتا ہے۔

اس کے مطابق شدید غذائی عدم تحفظ 29 فیصد سے بڑھ کر 32 فیصد پرپہنچنےکا تخمینہ ہے، غذائی مہنگائی غریب اور نادر گھرانوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ 2 اپریل 2024 کو عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سخت فیصلوں کی ضرورت ہے جس سے مستحکم گروتھ ملے گی۔

ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کی سہولت کاری کے لیے ضروری ہے اور امید ہے اس سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

عمان اجلاس کی کامیابی کے امکانات 6 وجوہات کی بنا پر روشن: عطوان

?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:معروف عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ صلالہ

عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

?️ 5 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) عثمان مختار کا اپنے مرنے کی خبروں پر ردعمل

اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔ مراد علی شاہ

?️ 8 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے

قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وزیراعظم

?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد

پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری مسئلے کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیا

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: خطے میں تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلامی

عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا۔ مریم اورنگزیب

?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگریب نے کہا ہے کہ

غزہ میں اسرائیل کا رویہ مزید برداشت کے قابل نہیں: برطانوی وزیراعظم

?️ 5 جون 2025سچ خبریں: کیر اسٹارمر نے غزہ کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیتے ہوئے

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کو ہندستان کی حمایت حاصل 

?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: خواجہ آصف، پاکستان کے وزیر دفاع نے نامہ نگاروں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے