?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے معیشت کی بحالی کو پہلی ترجیح اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو دنیا کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں،مجموعی قومی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات لا رہے ہیں،کرپشن کیخاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح حالیہ روابط سے معشت میں بہتری آئی گی۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں،دونوں برادر ممالک کی غم و خوشی مشتر ک ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکہ میراسعودی عرب کا حالیہ دورہ انتہائی کامیاب رہا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ 8 برسوں میں مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کیسبب ہی ممکن ہو سکا ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کا وڑن 2030 دنیا کے لئے ایک مثالی ماڈل ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ اعلیٰ سطح کے حالیہ روابط سے معیشت میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی وزیراعظم کا سب سے پہلے سعودی عرب کادورہ ایک روایت رہی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ اور اعلیٰ سرمایہ کاری وفد کا وفد کا دورہ پاکستان نیا سنگ میل ثابت ہو گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ حکومت پاکستان کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ کویت، متحدہ عرب امارات ، قطر ، ترکی اور چین سے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پر عزم ہیں۔دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ دے رہے ہیں۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو سنگین چیلنجز کاسامنا ہے،کرپشن کیخاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،بیرونی قرضوں سے نجات اور ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
خانہ جنگی کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکام اور حلقوں نے
اپریل
غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے
دسمبر
رفح پر زمینی حملے کو لے کر صیہونی فوج تذبذب کا شکار
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ
فروری
غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی غیر انسانی حرکت
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:نئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ
دسمبر
مہنگائی کی وجہ سے کئی دفعہ مجھے راتوں کو نیند نہیں آتی: وزیراعظم
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ
جنوری
مجھے خوشی ہے پیپلز پارٹی اپنے وعدے پورے کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا
اگست
صیہونی فلسطینی آزاد ریاست کیوں نہیں بننے دے رہے؟نیتن یاہو کی زبانی
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: بین الاقوامی برادری کی طرف سے آزاد فلسطینی ریاست کے
فروری
ریکوڈک ریفرنس پر رائے محفوظ
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے
نومبر