?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے بچاؤ کے لئے پاکستان میں 30سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹرڈوز لگانے کا آغاز آج سے کیا جائے گا، بوسٹر ڈوز کیلیے ویکسین کی آخری خوراک سے 6 ماہ کا وقفہ لازمی ہے۔پاکستان میں اومی کرون بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے این سی او سی کی جانب سے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں ، ملک بھر میں تیس سال سے زائد عمر کے افراد کو آج سے بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ بوسٹرڈوز کورونا ویکسین کی آخری خوراک سے چھ ماہ کے وقفے کے بعد لگائی جائے گی۔
این سی او سی نے کہا کہ اومیکرون کے بڑھتے کیسزکےباعث ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، عوام ماسک پہنیں، ویکسی نیشن اور بوسٹرڈوزلگوائیں۔خیال رہے پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 7 سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 مریض جاں بحق ہوگئے۔
گذشتہ روز سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ .جینوم سیکونسنگ سے واضح شواہد ملنے لگے ہیں کہ اومی کرون تیزی سےپھیل رہا ہے، وائرس کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔اسد عمر نے اپیل کی تھی کہ شہری ماسک لگائیں یہی بہترین تحفظ ہے۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب
جنوری
بیان کو ’توڑ مروڑ‘ کر پیش کرنے پر گلوکارہ آئمہ بیگ برہم
?️ 17 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے نامور
مارچ
امریکی فوجی کا داعش کے ساتھ تعاون
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایک امریکی فوجی نے مغربی ایشیا میں امریکی فوج پر اچانک
جون
کیا یورپ کو جوہری جنگ کا خطرہ ہے؟
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
غزہ میں مزاحمتی انجینئروں کا شاہکار؛ اسمارٹ محاصرہ توڑنے کا طریقہ دریافت
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کا دعویٰ تھا کہ غزہ کی سرحد پرلگی اسمارٹ
دسمبر
بجلی کی کٹوتی سے بچنے کیلئے صوبوں سے 150 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے کا مطالبہ
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے
دسمبر
کورونا: ملک بھر میں مزید 74 مریض انتقال کر گئے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
جنوبی غزہ اور جنین شہر کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے جنوب اور مغربی کنارے پر صیہونی
جنوری