پاکستان میں ایک کروڑ کووِڈ ویکسین لگانے کا ریکارڈ بنا دیا: اسد عمر

اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایک کروڑ ویکیسنز لگانے میں کامیاب ہوچکے ہیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کے ہمراہ این سی او سی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریباً 70 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسینز لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ رواں برس کے اختتام یعنی دسمبر 2021 تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جس کے لیے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ بڑی تعداد میں عوام ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروا رہے ہیں اور روزانہ ہمیں 3 سے ساڑھے 3 لاکھ رجسٹریشن موصول ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 3 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی جبکہ دوسری خوراک لگوانے والوں کی تعداد اس سے الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تعداد سے بھی بہت زیادہ آگے جانے کی ضرورت ہے اس لیے تمام افراد سے اپیل ہے کہ جتنی تیزی سے ویکسینیشن کی مہم چلے گی اتنی ہی تیزی سے ہم بندشوں کو کم کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ابھی بھی کچھ لوگ ہیں، کچھ ایسے شعبے ہیں جہاں لوگوں کا روزگار متاثر ہے، جسے ہم نے کھولنا ہے اور صحت کے اوپر پڑنے والے اثرات سے بھی عوام کو محفوظ رکھنا ہے۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران جو اقدامات کیے گئے ان کا اثر سامنے آیا اور عید کے بعد سے وبا کے پھیلاؤ میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے ہسپتالوں میں اب بھی 3 ہزار سے زائد تشویشناک مریض آکسیجن کیئر پر موجود ہیں اس لیے خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے ویکیسنز لگتی چلی جائے گی اتنی تیزی سے ہمیں اس خطرے سے تحفظ ملتا جائے گا اس لیے اپیل ہے کہ پاکستانی بڑھ چڑھ کر اس ویکسینیشن مہم میں حصہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی عوام من حیث القوم کسی کام کا فیصلہ کرلے تو دنیا میں ان سے بہتر وہ کام کوئی کر نہیں سکتا، جس طرح لوگوں نے کورونا کی وبا کے دوران محنت کی اللہ نے ہمیں بہت حد محفوظ رکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی جذبے کے ساتھ ویکسینیشن کرائی جائے کہ ہمیں خطے کے دیگر ممالک سے زیادہ تیزی سے اور بہتر یہ عمل مکمل کرنا ہے ہے تاکہ معیشت کا پہیہ آگے چلے، لوگوں کو روزگار ملے اور ان کی صحت کی حفاظت ہو جبکہ پاکستان ترقی کی راہ پر مزید تیزی سے چلے۔

مشہور خبریں۔

پنجاب میں سموگ کا راج، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پھر سرفہرست

?️ 28 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے

کراچی: صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد

?️ 21 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی

افغانستان سے انخلا میں جانوروں کو انسانوں پر ترجیح دینے پر برطانیہ میں تنقید

?️ 1 ستمبر 2021سچ خبریں:افغانستان سے بڑی تعداد میں کتوں اور بلیوں کو لانے کے

اسرائیل اپنا دائرہ وسیع کرتا جا رہا ہے، اب ذمہ داری مسلم امہ پر آگئی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

سوڈان میں 3 روزہ جنگ بندی

?️ 26 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن ملیشیا کے درمیان 3 روزہ

اسرائیل کے بلیک اکتوبر پر الجزیرہ کی رپورٹ

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے تقریباً ایک سال

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز میں تحقیقات کا آغاز

?️ 5 جون 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مشہور کرپشن کیس

آیت اللہ خامنہ ای کی حالیہ تقریر کا مسلمانوں پر کیا اثر رہا؟

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سکریٹری جنرل نے امام خمینی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے