پاکستان علماء کونسل کا افغان عبوری حکومت کو مناظرے کا چیلنج

سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا: طاہر اشرفی

?️

لاہور (سچ خبریں) پاکستان علماء کونسل نے افغان عبوری حکومت کے ذمہ داران کو شرعی طور پر مناظرے کا چیلنج کر دیا۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ علماء اسلام کا وفد بنایا جائے ہم بھی اپنا موقف پیش کرتے ہیں آپ بھی اپنا موقف لے آئیں، قرآن و سنت کے احکامات سے تمام چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کے ذمہ داران اور افغانی اور ہندوستانی ذرائع ابلاغ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوآرڈی نیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستان کے علماء کے خلاف جو مہم چلا رہے ہیں ان کو چیلنج کیا جاتا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وہ علماء اسلام کے نام متعین کریں جن کی موجودگی میں پاکستان کے علماء اپنا موقف پیش کریں گے، طالبان اپنا موقف پیش کریں اور قرآن و سنت کی روشنی میں فیصلہ کر لیا جائے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ فیصلہ کر لیں کہ جو دہشت گردی پاکستان میں افغان عبوری حکومت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے وہ شرعاً جائز ہے یا نا جائز ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فیصلہ کر لیا جائے کہ کیا پاکستان کی حکومت کا اس دہشت گردی کے جواب میں جو رد عمل ہے وہ درست ہے یا نہیں ہے، قرآن و سنت سے واضح ہو جائے گا۔

مشہور خبریں۔

یمن اور سعودی اتحاد نے 2000 سے زائد قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:  یمنی POW کمیٹی کے سربراہ نے سعودی اتحاد کے ساتھ

مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی زائرہ نسیم نے نکاح کرلیا

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: مذہب اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی بولی وڈ کی

غزہ جنگ کے 100 دن بعد اسرائیلی حکومت کو تین بحران کا سامنا

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک محاذ جنگ

یوکرین کے سلسلے میں امریکہ کا واضح موقف

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بسنت نے نیٹو کے فضائی حدود

ارمینیا میں امریکی ڈیٹا سینٹر؛ خفیہ مقاصد اور بڑھتے توانائی بحران پر سوالات

?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:ارمینیا کے شہر ہرازدان میں امریکی کمپنی فائر برڈ کے جدید

7 اکتوبر کو ہانیبال پروٹوکول کا استعمال کیا گیا:سابق صیہونی وزیر جنگ کا اعتراف

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر جنگ یوآو گالانت نے پہلی بار اعتراف کیا

فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے

صدر، وزیراعظم کا پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم

?️ 18 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے