پاکستان سے مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچے گا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان مذاکرات کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف مشن آج رات پاکستان پہنچ رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 سے 18 مارچ تک مذاکرات ہوں گے، مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شوکت عزیز اور شوکت ترین کے بعد محمد اورنگزیب وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز ہونے والے تیسرے بینکر ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انتہائی ضروری اصلاحات کے نفاذ پر توجہ مرکوز کرنے اور معیشت کو بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنے کو اپنا واحد ایجنڈا قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکرات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس وزارت خزانہ میں ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات کا جائزہ لیا گیا، آئی ایم ایف جائزہ مشن کے دورے کے دوران نئے قرض پروگرام کے بارے میں بات چیت بھی متوقع ہے۔

اس معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جو بھی بہتر ڈیل ہوسکتی ہے وہ کی جائے، بغیر سوچے سمجھے صرف یوٹیلٹی بلز بڑھانے سے چوری مزید بڑھ جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کی تیسری 1.1 ارب ڈالر کی قسط اور 6 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے لیے مذاکرات کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے معاہدے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹیم کم از کم 6 ارب ڈالر مالیت کا خاطر خواہ قرض حاصل کرنے کے لیے 3 سال کے نئے انتظامات کے لیے بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیکج کی صحیح رقم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اس نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

یمن کے سلسلہ میں سعودی عرب کی عجیب منطق

?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے نائب وزیر خارجہ نے

صیہونیوں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے: مقتدی الصدر

?️ 10 فروری 2021سچ خبریں:عراق میں صدر تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ قابض

کیا یمن پر بمباری کر کے امریکہ اور برطانیہ نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں؟

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے

OPEC+ کے فیصلے کے بعد سعودی امریکی تعلقات کا مستقبل

?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے

یوم تکبیر پر عام تعطیل؛ کراچی انٹر بورڈ کے 28 مئی کو ہونیوالے امتحانات ملتوی

?️ 26 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو

کینیڈا کے سلسلہ میں رائے عامہ

?️ 22 جون 2021سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق اور آزادی کا علمبردار کہلانے والے

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی

پاکستان: پانی روکنے کی کسی بھی بھارتی کارروائی کا جواب حملے سے دیں گے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے دریائے سندھ پر ہندوستان کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے